Inquilab Logo

ہیرا پھیری ‘سیریزکی تیسری فلم میں بھی پرانی اسٹار کاسٹ ہوگی

Updated: June 26, 2022, 10:49 AM IST | Mumbai

برسوں پہلے آئی فلم’ہیرا پھیری‘کے اداکاروں نے شائقین کوخوب تفریح فراہم کی تھی۔ اکشے کمار،پریش راول اور سنیل شیٹی کی اداکاری سے سجی اس فلم کے بعد ’پھر ہیرا پھیری‘ آئی تھی اور اس فلم کو بھی ناظرین نے بہت پسند کیا تھا

Years ago, the actors of the movie `Hira Pheri` had provided a lot of entertainment to the audience.
برسوں پہلے آئی فلم’ہیرا پھیری‘کے اداکاروں نے شائقین کوخوب تفریح فراہم کی تھی۔

 برسوں پہلے آئی فلم’ہیرا پھیری‘کے اداکاروں نے شائقین کوخوب تفریح فراہم کی تھی۔ اکشے کمار،پریش راول اور سنیل شیٹی کی اداکاری سے سجی اس فلم کے بعد ’پھر ہیرا پھیری‘ آئی تھی اور اس فلم کو بھی ناظرین  نے بہت پسند کیا تھا۔فلم میں شیام،بابو راؤ اور اجو کے کردار اور ان کی اداکاری کو آج بھی لوگ بھولے نہیں ہیں۔’ہیرا پھیری‘  کے سیکویل ’پھر ہیرا پھیری‘کو جس طرح سے ختم کیا گیا تھا اس سے لگ رہا تھا کہ اس فلم کا تیسرا حصہ بھی جلد آئےگا۔حالانکہ ابھی تک مداحوں کی یہ خواہش پوری نہیں ہوسکی ہےاور وہ طویل عرصہ سے تیسرے پارٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
 ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے پارٹ سے متعلق ایسی خبریں آرہی ہیں کہ ان سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس کا ایک اور سیکویل بنایا جائےگا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشہور فرینچائزی سے تعلق رکھنے والے ایک اہم شخص نے بڑا بیان دیا ہے۔فلم’ہیرا پھیری‘ کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈ والا کا کہنا ہے کہ فلم کا تیسرا پارٹ بھی وہ پرانے اسٹار کاسٹ کے ساتھ ہی بنائیںگے اور اس کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کیا جائےگا۔فیروز ناڈیاڈوالا کے بیان سے فلموں کے ناظرین کافی خوش ہیں کیوں کہ فلم کی اسٹار کاسٹ نے ان کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے اور تینوںہی کردار کو کافی پسند بھی کرتے ہیں۔ فیروز نے بتایا کہ ’’اکشے،پریش بھائی اور سنیل شیٹی فلم میں ہوں گے۔ اسٹوری پر کام ہورہا ہے۔فلم ویسی ہی بنے گی جیسی گزشتہ ۲؍فلمیں تھیں اور  کرداروں کی معصومیت کو بررقرار رکھا جائیگا۔‘‘ 

hera pheri Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK