Inquilab Logo

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا نے کی مسلمان لڑکوں کی مدد

Updated: September 14, 2020, 2:46 PM IST | Agency | Mumbai

ہالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ انجلینا جولی نے خیرسگالی کے جذبے کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے مسلمان لڑکوں کی مدد کی۔

Angelina Jolie. Picture:INN
انجلینا جولی۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ انجلینا جولی نے خیرسگالی کے جذبے کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے مسلمان لڑکوں کی مدد کی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر نے یمن کے مسلمانوں کیلئے  چندہ جمع کرنے والے بچوں کو غیر متوقع تحفہ دیا۔  برطانیہ میں بسنے والے یہ مسلمان بچے دراصل لیموں پانی کا اسٹال لگائے ہوئے ہیں۔ یہ بچے یمن میں جاری انسانی بحران سے نبردآزما لوگوں کو مالی معاونت بھی فراہم کرتے ہیں۔ تاہم ان بچوں کو اداکارہ انجلینا جولی نے کچھ نامعلوم رقم ۶؍ سالہ ایان موسیٰ اور میکائل ایشا کو بھیجی۔ان دونوں بچوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے انجلینا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ایان اور میکائل ہیں اور ہم لیموں پانی والے لڑکے ہیں، ہم اس کارِ خیر میں مدد کرنے پر آپ کے مشکور ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس رقم سے یمن کیلئے  آگاہی پیدا کرنے اور فنڈز جمع کرنے میں مدد ملے گی۔n 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK