Inquilab Logo

ہیرا منڈی کی ہدایتکاری کیلئے بھنسالی نے کتنا معاوضہ لیا

Updated: June 06, 2022, 1:32 PM IST | Agency | Mumbai

میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی آنے والی نئی فلم ’ہیرا منڈی ‘ کی ہدایتکاری کے لئے بھاری رقم وصول کریں گے۔

Sanjay Leela Bhansali.Picture:INN
سنجے لیلا بھنسالی ۔ تصویر: آئی این این

میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی آنے والی نئی فلم ’ہیرا منڈی ‘ کی ہدایتکاری کے لئے بھاری رقم وصول کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کےمطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے فلم ’ ہیرا منڈی ‘ کیلئے ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا بجٹ طے کیا ہے جس  میں بھنسالی کی ڈائریکشن فیس بھی شامل ہے۔ صرف بھاری بجٹ ہی نہیں بلکہ یہ افواہیں بھی ہیں کہ اس فلم کی ہدایتکاری کے لئے سنجے لیلا بھنسالی نے۶۰۔۶۵؍ کروڑروپے فیس طلب کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، ہما قریشی اور رِچا چڈھا جیسی بہترین اداکارائیں اہم کردارادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی تاہم مرد اداکاروں کی تلاش ابھی جاری ہے۔ مذکورہ فلم آزاد ہندوستان سے پہلے کے زمانے کے درباریوں کی کہانیاں بیان کریں گی۔ فلم میں محبت، فریب دہی اور سیاست پر مبنی واقعات کی منظر کشی کی جائے گی اور اس فلم کے لئے بھی ان کی گزشتہ فلم گنگو بائی کا سیٹ ہی استعمال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ہدایتکار سنجےلیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ہیرا منڈی‘‘ کو رواں سال۲۲؍ دسمبر کو ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK