Inquilab Logo

ریتک ڈاکٹرکے ساتھ رقص کیلئے بیتاب

Updated: October 23, 2020, 10:02 AM IST | Agency | Mumbai

ایک ڈاکٹر کی حفاظتی لباس پہنے کورونا وارڈ میں رقص کرنے کا ویڈیو وائرل ہوا ہےجس پر بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے ڈاکٹر کے ساتھ ڈانس کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Hrithik Roshan.Picture :INN
ریتک روشن۔ تصویر:آئی این این

ایک ڈاکٹرکی حفاظتی لباس پہنے کورونا وارڈ میں رقص کرنے کا ویڈیو وائرل ہوا ہےجس پر بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے ڈاکٹر کے ساتھ ڈانس کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریاست آسام کے سلچار میڈیکل کالج کے ریکوری وارڈ میں ایک ڈاکٹر کی رقص کرنے کے ویڈیو نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔ کورونا لباس پہنے نوجوان ڈاکٹر نے اداکار ریتک روشن کی طرح قدموں کا خوبصورت استعمال کرتے ہوئے کورونا مریضوں کے سامنے لاجواب رقص پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئے تو ڈاکٹر کے رقص کی تعریفوں کا تانتا بندھ گیا یہاں تک کہ معروف اداکار ریتک  روشن نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پررقص کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر اروپ سے ڈانس سیکھنا چاہتا ہوں اور ان کے ساتھ انہی جیسا ڈانس کرنا چاہتا ہوں۔ جس کے  لئےجلد آسام جاؤں گا۔دوسری جانب ڈاکٹر اروپ سیناپتی نے جوابی ٹویٹ میں ریتک روشن کی تعریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فلم ’ کہو نا پیار ہے‘ سے آپ میرے ہیرو اور انسپائریشن ہیں، میں آپ کو آسام میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK