Inquilab Logo

رتیک روشن کی آنے والی فلم ’وکرم ویدھا‘ کا بھی سوشل میڈیا پر بائیکاٹ شروع

Updated: August 19, 2022, 1:08 PM IST | Agency | Mumbai

اداکار رتیک  روشن عامرخان کی فلم کی تعریف کرکے پھنس گئے ہیں۔ اب ان کی آنے والی فلم ’وکرم ویدھا‘ کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر بائیکاٹ شروع کردیا گیا ہے۔  

Hrithik Roshan in a scene from `Vikram Vedha``..Picture:INN
رتیک روشن ’وکرم ویدھا‘ کے ایک منظرمیں۔ ۔ تصویر:آئی این این

اداکار رتیک  روشن عامرخان کی فلم کی تعریف کرکے پھنس گئے ہیں۔ اب ان کی آنے والی فلم ’وکرم ویدھا‘ کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر بائیکاٹ شروع کردیا گیا ہے۔  ہیش ٹیگ کے ساتھ ’بائیکاٹ وکرم ویدھا‘ ٹرینڈہورہا ہے۔ رتیک روشن نے عامر کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی تعریف کرتے ہوئے  ٹویٹر پر لکھا’’میں نے حال ہی میں لال سنگھ چڈھا دیکھی۔  اس فلم نے ہارٹ کوفل کیا ہے (یعنی دل کو چھولیا ہے)۔ اچھی اور بری چیزیں ایک طرف رکھ کر ،یہ فلم واقعی شاندار ہے۔اتنی اچھی فلم کو مس مت کریئے۔ جایئے اور اسے ابھی دیکھئے۔‘‘ اس ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کرینہ کپور خان نے اسے اپنی سوشل میڈیا اسٹوری پر شیئر کیاتھا۔  رتیک کے اس ٹویٹ کے بعدسے ہی ’ بائیکاٹ وکرم ویدھا ‘ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ ایک صارف نے لکھا ’’ `اس ٹویٹ نے ان کی آنے والی فلم وکرم ویدھا کی قسمت کا فیصلہ کر دیا ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا ’’ `آپ کویہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔ اپنی فلم پر توجہ دینے کے بجائے آپ دوسروں کی فلموں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اب اس کے نتائج کیلئے تیار ہوجایئے، وکرم ویدھا اگلا ہدف ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK