Inquilab Logo

آج آئیڈیا ممبئی اکاڈرامہ’منگل پانڈے‘ پیش کیا جائے گا

Updated: February 17, 2022, 12:23 PM IST | Agency | Mumbai

مجیب خان کی ہدایتکاری میں بروز جمعرات ۱۷؍ فروری شام ۷؍بجے ویدا فیکٹری ، آرام نگر ۲؍ میں آئیڈیا ممبئی منشی پریم چند کی کہانی ’سہاگ کی ساڑی‘ کو اسٹیج کررہا ہے۔

A scene from the drama Mangal Pandey.Picture:INN
ڈرامہ ’منگل پانڈے‘ کا ایک منظر۔ تصویر :آئی این این

 مجیب خان کی ہدایتکاری میں بروز جمعرات ۱۷؍ فروری شام ۷؍بجے ویدا فیکٹری ، آرام نگر ۲؍ میں آئیڈیا ممبئی منشی پریم چند کی کہانی ’سہاگ کی ساڑی‘ کو اسٹیج کررہا ہے۔ اور رات۸؍بجے صادق انصاری کا شاہکار ڈرامہ’منگل پانڈے‘ کھیلا جائےگا۔منشی پریم چند کی سریز ’آداب میں پریم چند ہوں‘ کا یہ۶۵۵؍ واں ہفتہ ہوگا۔  بھیونڈی شہر کے محمد صادق انصاری کے ڈرامہ’منگل پانڈے‘کی سب اچھی بات یہ ہے کے اسکی رفتار اور ایک سے بڑھ کر ایک ڈرامائی منظر دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیتے اور انھیں ان کی جگہ سے ہلنے نہیں دیتے اورسونے پہ سہاگہ مجیب خان کی ہدایت کاری ہے جو دیکھنے والوں پرگہرا اثر ڈالتی ہے۔انھوں نے اس ڈرامے کو روایتی ڈھنگ کے ساتھ تجریدی طریقے سےڈائریکٹ کیا ہے۔ ڈرامے کی مومنٹس لایٹ ڈیزائن، موسیقی اور دم دار مکالمے یہ سب ایک ساتھ سامعین پراثر انداز ہوتے ہیں۔ ڈارمہ دیکھتے وقت ناظرین کواس بات کا احساس ہوتاہےکے فنکاروں کےساتھ ساتھ ہدایت کار بھی اسٹیج پر موجود ہے۔
 حالانکہ اسٹیج پر بہت ساری باتوں سے پرہیز کرنا پڑتا ہے جن مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے با آسانی قید کیا جا سکتا ہےانہی مناظر کو اسٹج پرپیش کرناناممکن اور مشکل ہو جاتا ہے۔باوجود بہت سارے تکنیکی مسائل کے ڈرامہ ’منگل پانڈے‘ دیکھنے والوں کی توقع پر کھرا اترتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK