Inquilab Logo

امیتاز علی نے سارہ کی تعریف کی

Updated: January 24, 2020, 10:55 AM IST | Agency | Mumbai

امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بنی سارہ علی خان اور کارتک آرین کی فلم ’لو آج کل۔۲‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔

سارہ علی خان ۔ تصویر : آئی این این
سارہ علی خان ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بنی سارہ علی خان اور کارتک آرین کی فلم ’لو آج کل۔۲‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ ایسا خیال ہے کہ یہ فلم امتیاز علی کی ۲۰۰۹ء میں بنی فلم ’لو آج کل‘ کا ’فالو اَپ‘ ہے جس میں سیف علی خان اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں تھے ۔ اب اس فلم میں سیف کی بیٹی سارہ مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں سارہ علی خان جوہی کا کردار نبھا رہی ہیں۔
 امتیاز علی نے کہا کہ سارہ میں اتنی قابلیت ہے کہ وہ ہندستانی ہیروئنوں کی امیج بدل سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا ’’جوہی کا کردار میرے لئے خاص ہے۔ وہ ایک ایسی لڑکی ہے جو جذباتی طور پر بہت نازک ہے لیکن وہ ایک جدید لڑکی ہے جو اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرنا چاہتی۔ وہ اپنے دل و دماغ کے مابین الجھی ہوئی ہے۔ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان بھی الجھ جاتی ہے۔
 امتیاز علی نے کہا ’’سارہ میں جذبات کی گہری سمجھ ہے۔ ان کے لک، آواز اور بولنے کا انداز ہر طرح سے ان کے عین مطابق ہے جو انہیں ایک عمدہ قدرتی اداکار بناتا ہے۔ سارہ کے پاس وہ سب کچھ ہے جس سے وہ روایتی ہندوستانی ہیروئن کی شبیٖہ بدل سکتی ہیں۔ مجھے ان کے ساتھ کام کرکے اچھا محسوس ہوا اور اُمید ہے کہ آگے بھی ان کے ساتھ کئی بار کام کروں گا۔ وہ ’لو آج کل‘ کی جوہی کیلئے موزو ترین انتخاب ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم ’لو آج کل‘ میں کارتک اور سارہ کے علاوہ رندیپ ہڈا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم ۱۴؍ فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK