Inquilab Logo

انسٹا گرام نے کنگنا رناوت کی کووڈ سے متعلق پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا

Updated: May 11, 2021, 1:41 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ نے طنزیہ پوسٹ کرتے ہوئے کہا:ٹویٹر پر دہشت گردوں اورکمیونسٹوں کیلئے ہمدردی ظاہر کی جاتی ہےلیکن انسٹا گرام پر تو کووڈ کا بھی فین کلب ہے

Kangana Ranaut. Picture:INN
کنگنارناوت۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کسی نہ کسی وجہ سے موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔کنگنا ایک بار پھر اپنی پوسٹ کے حوالے سےخبروں میں آرہی ہیں۔واضح رہےکہ اتوار کو کووڈ کے تعلق سے اداکارہ کےپوسٹ کوانسٹا گرام نے ڈلیٹ کردیا ہے۔کنگنا نے اس کے بعد انسٹاگرام پر ایک بہت ہی طنزیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔دراصل انسٹاگرام کے ذریعہ کنگنا کے ذریعہ ان کے پوسٹ کو ڈلیٹ کئےجانےکےبعد ، وہ اپنے پوسٹ میں لکھتی ہیں ’’کورونا والے میرےپوسٹ کو ڈیلیٹ کردیاگیاہے۔ جہاں میں نے کورونا کو ختم کرنے کی بات کہی تھی۔کیوں کہ اس بات سے کچھ لوگوں کے جذبات کو بہت ٹھیس پہنچی ہے۔‘‘اس کے ساتھ ہی ، کنگنا کا کہنا ہے کہ ’’یعنی دہشت گردوں اور کمیونسٹوں کے لئے ٹویٹر پر ہمدردی ظاہر کی جاتی ہے ، لیکن یہاں تو کووڈ کا بھی ایک فین کلب ہے۔‘‘ واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے اپنے گزشتہ انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا تھا ’’گزشتہ دنوں کافی تھکاوٹ محسوس کررہی تھی اور آنکھوں میں جلن بھی ہورہی تھی۔ میں ہماچل کیلئے نکلنے والی تھی تبھی میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا، جس کا رزلٹ مثبت آیا۔‘‘ اس کے ساتھ ہی کنگنا کہتی ہی ںکہ ’’میں نے اب خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔مجھے اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ وائرس میرے جسم کے اندر پارٹی کررہا ہے۔مجھے اب اس کےبارے میں پتہ چل گیا ہے۔ میں اسے ختم کردوں گی۔‘‘ اس کے ساتھ ہی ، انہوں نےزور دے کر کہاکہ ’’کسی بھی چیزکواپنے اوپرحاوی نہ ہونے دیں۔اگر آپ ڈرتے ہیں تو یہ آپ کو مزید ڈرائے گا۔‘‘کنگنا کا مزیدکہنا ہےکہ ’’یہ فلو کی طرح ہے۔ اس کے بارے میں بہت زیادہ دباؤ بنایاگیاہے۔ ہر ہر مہادیو۔‘‘آپ کو یاد ہوگا کہ اس سے قبل اداکارہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہمیشہ کیلئے معطل کردیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK