Inquilab Logo

ممبئی پولیس کی جانب سے ’سنگھم‘ کے ٹویٹ کا دلچسپ جواب

Updated: April 10, 2020, 7:43 AM IST | Agency | Mumbai

اجے دیوگن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ممبئی پولیس کی تعریف کی تھی، جس کا پولیس نے جواب بھی دیا ہے، لیکن انداز قدرے فلمی ہے۔

Mumbai Police Tweet
ممبئی پولیس ٹویٹ

اجے دیوگن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ممبئی پولیس کی تعریف کی تھی، جس کا پولیس نے جواب بھی دیا ہے، لیکن انداز قدرے فلمی ہے۔
  آج کل پوری دنیا میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ایسی صورتحال میں پولیس شہر کا نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے مستقل ڈیوٹی پر موجود ہے۔ ممبئی پولیس اپنا گھر بار سب کچھ بھول کر اپنا فرض نبھا رہی ہے۔ ’سنگھم‘ نے ان کی تعریف میں ایک ٹویٹ کیا، جس کا پولیس نے بہت ہی دلچسپ جواب دیا ہے۔
 اجے دیوگن نے ممبئی پولیس کی تعریف میں ٹویٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’ممبئی پولیس (خاکی)اپنی ذمّہ داری بحسن و خوبی اجام دے رہی ہے۔ اس کا مقابلہ کسی سے نہیں کیا جا سکتا۔ آپ جب بھی کبھی ’سنگھم‘ کی خدمات حاصل کرنا چاہیں گے تو وہ ’خاکی‘ پہنے آپ کے کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑا ہو جائے گا۔‘‘ 
 اجے دیوگن کے اس پوسٹ کے جواب میں ، ممبئی پولیس نے لکھا ہے کہ ’’پیارے ’سنگھم‘! ’خاکی‘ جو کام کر رہی ہے اُس کا مقصد صرف یہ ہے کہ ممبئی ویسی ہی ہو جائے، جیسی ’وَنس اَپون اے ٹائم‘ تھی۔
 حکومت ہند نے ملک میں جو ۲۱؍ دن کے ’لاک ڈاؤن‘ کا اعلان کیا ہے وہ کورونا سے بچنے کیلئے بہت ضروری ہے ، لیکن اس سے یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کو بہت مشکل ہوچکی ہے۔ اجے دیوگن نے ’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز‘ (ایف ڈبلیو ای سی) کیلئے ۵۱؍ لاکھ روپے کی امداد دی ہے۔ واضح ہوکہ ’ایف ڈبلیوای سی‘ کے تحت سیٹ میکرز، ڈرائیورز، اسپاٹ بائز، میک اَپ آرٹسٹ، جونیئر آرٹسٹ، اسٹنٹ مین اور لائٹ مین وغیرہیومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں تقریباً ۲۵؍ ہزار کارکنان سرگرمی سے کام کرتے ہیں، لیکن شوٹنگ جمود کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے وہ گھر بیٹھے ہیں اور انہیں کھانے کیلئے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK