Inquilab Logo

دیویہ بھارتی کو ہم سے بچھڑے ہوئے ۲۷؍ سال ہو گئے

Updated: April 06, 2020, 1:11 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں دیویہ بھارتی کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی رومانی اداؤں سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنائی تھی۔

Divya Bharti - Pic : INN
دیوا بھارتی ۔ تصویر : آئی این این

 بالی ووڈ میں دیویہ بھارتی کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی رومانی اداؤں سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنائی تھی۔
 ۲۵؍ فروری ۱۹۷۴ء کو ممبئی میں پیدا ہونے والی دیویہ بھارتی نے اپنے کریئر کا آغاز ۱۹۹۰ء میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’بوبلي راجا‘ سے کیا تھا جبکہ بالی ووڈ میں دیویہ بھارتی نے اپنے کریئر کا آغاز ۱۹۹۲ء میں ریلیز ہونے والی ہدایتکار راجیو رائے کی فلم ’وِشواتما‘ سے کیا تھا۔ اس فلم میں دیویہ بھارتی پر فلمایا یہ گیت ’سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آ گئی‘ ناظرین کے درمیان آج بھی مقبول ہے۔
 سال ۱۹۹۲ ہی میں دیویہ بھارتی کی ’شعلہ اور شبنم‘، ’دل کا کیا قصور‘، ’دیوانہ‘، ’بلوان‘  اور ’دل آشنا ہے‘ جیسی کچھ فلمیں ریلیز ہوئیں۔ ’دیوانہ‘ کیلئے دیویہ بھارتی کو فلم فیئر کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ۱۹۹۲ء اور ۱۹۹۳ء میں دیویہ بھارتی نے بالی ووڈ کی ۱۴؍ فلموں میں کام کیا جو آج بھی کسی نئی اداکارہ کا ایک ریکارڈ ہے۔
 ۱۹۹۲ء دیویہ بھارتی نے مشہور فلمساز ساجد نڈياڈوالا کے ساتھ شادی کر لی لیکن شادی کے محض ایک سال کے بعد ۵؍ اپریل ۱۹۹۳ء کو دیویہ بھارتی اپنی بلڈنگ سے گر کر ہلاک ہو گئیس۔ موت کے بعد دیویہ بھارتی کی فلمیں ’رنگ‘ اور’ شطرنج‘ ریلیزہوئیں تھیں۔ ’رنگ‘ باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK