Inquilab Logo

جھانوی اورعروا کا برائیڈل اسٹائل سوشل میڈیا پرعام

Updated: September 29, 2020, 9:55 AM IST | Agency | Mumbai

پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ عروا حسین اور بالی ووڈ کی اداکارہ جھانوی کپور کا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں دونوں اداکارائیں بالکل ایک جیسی نظرآرہی ہیں

 Jhanvi Kapoor . Picture:INN
جھانوی کپور۔ تصویر: آئی این این

پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ عروا حسین اور بالی ووڈ کی اداکارہ جھانوی کپور کا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں دونوں اداکارائیں بالکل ایک جیسی نظرآرہی ہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ، گلوکارہ، وی جے اور  ماڈل عروا حسین کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر برائیڈل شوٹ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔عروا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے ایک خوبصورت دُلہن کا روپ دھارا ہوا ہے اور اپنے سر پر لی گئی نازک سی اوڑھنی کو ہاتھوں سے تھاما ہوا ہے۔عروا کے مداح اُن کی اس تصویر پر اُن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور بلائیں لے رہے ہیں۔ دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنے برائیڈل شوٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ہو بہو عروا جیسے اسٹائل میں نظر آ رہی ہیں ۔  جھانوی نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ   انہوں نے دُلہن بننے کے تجربے کو انجوائے کیا۔ جھانوی نے بھی اپنی تصاویر میں بالکل عروا کی طرح سر پر اوڑھی گئی اوڑھنی کو اپنے ہاتھوں میں تھاما ہوا ہے اور نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ عروا کی جانب سے برائیڈل شوٹ کی تصویر جھانوی کے برائیڈل شوٹ سے ایک دن قبل شیئر کی گئی ہے، اب یہ نہیں معلوم کے ان تصویروں میں کون کس سے متاثر ہے مگر دونوں ہی اداکارائیں اپنی اپنی جگہ بےحد خوبصورت نظرآرہی ہیں اور اپنے مداحوں سے خوب داد بٹور رہی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK