Inquilab Logo

جھانوی کپور کی فلم ’گڈ لک جیری‘۲۹؍جولائی کو ریلیز ہوگی

Updated: June 19, 2022, 9:12 AM IST | Mumbai

پنجاب میں تنازعات کے درمیان شوٹ ہونی والی جھانوی کپور کی فلم ’گڈ لک جیری‘ کا ناظرین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

Jhanvi Kapoor`s movie `Good Luck Jerry` has been released.
جھانوی کپور کی فلم’گُڈ لک جیری‘ کا ٹیزریلیز کیا گیا۔

پنجاب میں تنازعات کے درمیان شوٹ ہونی والی جھانوی کپور کی فلم ’گڈ لک جیری‘ کا ناظرین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ مداحوں کی بے صبری کو کچھ حد تک کم کرتے ہوئے فلم میکرز نے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فلم ۲۹؍جولائی کو ڈزنی ہاٹ اسٹار پر دکھائی جائے گی۔ڈزی پلس ہاٹ اسٹار نے اعلان  کیا ہے کہ جھانوی کی آئندہ فلم’گڈ لک جیری‘ کو سیدھے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔ واـضح رہے کہ جھانوی کپور نے بھی اس کی جانکاری اپنے مداحوں کو دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر فلم کے۲؍پوسٹر شیئر کئے ہیں اور مداحوں سے گڈ لک مانگا ہے۔
 جھانوی کپور نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹر شیئرکرتے ہوئے لکھا’’نکل پڑی ہوں ایک نئے ایڈوینچر پر۔گڈ لک نہیں بولوگے؟فلم ’گڈ لک جیری‘ ۲۹؍جولائی کو ریلیز کی جائےگی۔‘‘واضح رہے کہ جھانوی کپور کی آئندہ فلم کو سدھارتھ سین نے ڈائیریکٹ کیا ہے۔آنند ایل رائے اس کے معاون پروڈیوسر ہیں۔جھانوی نے اس فلم کی شوٹنگ مارچ مہینے میں پوری کردی تھی۔اس فلم میں جھانوی کپور کے علاوہ دیپک ڈبریال،نیتا وششٹ،نیرج سود اور سشانت اہم کردار میں نظر آئیںگے۔فلم کے پوسٹر میں جھانوی کپور ہاتھوں میں پسٹل لئے ہوئے گھبرائے انداز میں نظر آرہی ہیں۔
 یاد رہے کہ یہ فلم تمل میں بنی ’کولاماؤ کوکیلا‘ کی ری میک  ہے جس میں ایک بھولی بھالی لڑکی کو کوکین کی اسمگلنگ کے ریکیٹ میں دھکیل دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK