Inquilab Logo

کمال خان نے سلمان خان کو پھر نشانہ بنایا،کہاجو بھی کرلوتمہیں نہیں چھوڑوں گا

Updated: June 04, 2021, 1:13 PM IST | Agency | Mumbai

کمال خان نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا: چاہے سلمان جو بھی کرلیں وہ انہیں نہیں چھوڑیں گے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سلمان کو `’ڈرپوک غنڈہ بھی کہا

The controversy between Salman Khan and Kamal Khan is growin.Picture:INN
سلمان خان اور کمال خان کے بیچ تنازع بڑھتاجارہا ہے۔تصویر :آئی این این

پچھلے کچھ دنوں سے سلمان خان اور فلم نقاد کمال راشد خان عرف کے آر کے کے درمیان تنازع مستقل طور پر زیر بحث رہا ہے۔ کے آر کے مسلسل سوشل میڈیا کے ذریعہ سلمان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اب ایک بار پھر کمال خان نے  ایک  پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہےکہ چاہے سلمان جو بھی کرلیں  وہ انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سلمان کو `’ڈرپوک غنڈہ بھی کہا ہے۔
میں تمہیںنہیںچھوڑوں گا....
 کمال خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا  کہ’’میں کچھ لوگوں کو پہچانتا بھی نہیںہوں جو میرے خلاف تبصرہ کر رہے ہیں اور اپنے’گنوار باس‘ کی زبان استعمال کررہے ہیں۔ تم بالی ووڈ کے کس طرح کے بزدل غنڈے  ہوکہ تمہیں  ایک  فلاپ  سنگر ، ایک  نئے ماڈل اور ایک بے کار بگ باس کنٹیسٹنٹ  کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔تم خوفزدہ ہیں۔ لیکن ، اب آپ میری نظر میں ہیں تو میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔ چاہے آپ کتنی ہی کوشش کریں۔‘‘ کے آر کے نے سلمان خان کو بالی ووڈ ہستیوں کی حمایت نہ  ملنے پر بھی  سوال اٹھائے۔انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر انہوں نے  لکھا کہ ’’آپ دو کوڑی کے لوگ ہیں۔‘‘ بتادیں کہ اس تنازع میں گلوکار میکا سنگھ اور بگ باس میں شریک امیدوار علی گونی نے سلمان کو سپورٹ کیا ہے۔
سلمان اور میکا کے ساتھ کے آر کے کا تنازع ہے کیا؟
 حال ہی میں سلمان خان نے کے آر کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ کے آر کے کا دعویٰ ہے کہ یہ مقدمہ  سلمان خان نے اس لئے داخل کیا کہ انہوں نے ان کی فلم ’رادھے ‘ کا منفی تجزیہ کیاتھا۔  دوسری طرف سلمان خان کی   قانونی ٹیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ کے آر کے کے خلاف کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے سلمان کو بدنام کرنے کے لئے  انہیں بدعنوان قرار دیا ہے اور ان کی تنظیم ’بی اِنگ ہیومن ‘پر پر فریب دہی اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔
 سلمان کا ساتھ دیتے ہوئے میکا سنگھ نے کے آر کے  کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ’’ مجھے حیرت ہے کہ سلمان بھائی نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں اتنا وقت کیوں لیا؟ ان جیسے گدھے کو جلد سے جلد سبق سکھایا جانا چاہئے۔ وہ ہمیشہ ذاتی ریمارکس دیتے ہیں ، جو غلط ہے۔‘‘میکا سنگھ نے مزید کہا تھا کہ’’کے آر کے اتنا بڑا چوہا ہے کہ وہ اپنے بل سے نہیں نکل پائے گا۔ کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ جیسے ہی وہ باہر آجائے گا ، اس کو تھپڑ مارا جانے والا ہے۔‘‘ اس کے بعد سے کمال خان میکا اور سلمان پر مستقل تبصرہ کررہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی میکا سنگھ سوشل میڈیا  پر بھی کمال خان کو نشانہ بنارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK