Inquilab Logo

آرین کے معاملے میں کھل کر نہ بولنے پرکمال خان کی بالی ووڈ پرتنقید

Updated: October 15, 2021, 12:37 PM IST | Agency | Mumbai

کمال خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’اگر بالی ووڈ ایک فیملی ہے تو بالی ووڈ کے تمام لوگوں کو آرین کا ساتھ دینا چاہیے تھا‘‘

Kamal Khan.Picture:INN
کمال خان ۔ تصویر: آئی این این

:شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو منشیات کے مقدمے میں گرفتار کئے جانےکے بعد اب تک کئی بالی ووڈ شخصیات نے ان کے خاندان کا ساتھ دیا ہے۔ کمال  خان بھی ان میں سے ایک ہیں۔کچھ لوگ اس معاملے میں شاہ رخ کے خاندان کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ ان کے خلاف بھی بیان دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اب بھی کئی بڑی ہستیاں ہیں جو اس معاملے میں خاموش ہیں اور آگے نہیں آرہی ہیں۔ اب حال ہی میں کمال خان نے سوشل میڈیا پر کئی پوسٹس شیئر کرکے بالی ووڈ کے ان  اسٹارز کی خاموشی کو نشانہ بنایا ہے۔
 اس کے ساتھ انہوں نے پوسٹ میں کنگنا رناوت کی بھی تعریف کی ہے۔کمال خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’اگر بالی ووڈ ایک فیملی ہے تو بالی ووڈ کے تمام لوگوں کو آرین کا ساتھ دینا چاہیے تھالیکن ریتک روشن کے علاوہ کسی بڑے  اسٹار نے  آرین کی حمایت میںکچھ نہیںکہا۔ اجے دیوگن ، اکشے کمار،ورون دھون ،شاہد کپور،جوہی چاؤلہ،جاوید اختر،فرحان ، ٹوئنکل ، کاجول ،سبھی خاموش ہیں۔ کیونکہ بالی ووڈ میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہے۔‘‘ ایک اور پوسٹ میں کمال خان نے لکھا ’’بالی ووڈ میں ایک بہت ہی سادہ سا فارمولا چل رہا ہے۔جو کامیاب ہوتا ہے ، اس کا بالی ووڈ میں ہر کوئی دوست ہوتا ہے۔جو بھی عمران خان ،فیصل خان اورہرمن باویجا کی طرح فلاپ ہیں،انہیںبالی ووڈمیںکوئی نہیں جانتا۔بالی ووڈ میںرشتہ اسکے کسی شخص کی کمرشل ویلیوپر منحصر ہوتا ہے۔‘‘کمال خان نے لکھاکہ’’کنگنا رناوت بالی ووڈ کے۹۸؍ فیصد لوگوں سے بہتر ہیں۔ وہ جو بھی محسوس کرتی  ہیں ، کم از کم کہہ دیتی ہیں۔ انہوں نےآرین خان پر تنقید کی۔ ٹھیک ہے۔ کم از کم اس نے کچھ توکہا۔ حق میںبولیں یا خلاف، لیکن بولیں۔ چپی نہیں سادھی ۔‘‘ کمال خان نے مزیدلکھا کہ تفتیشی ایجنسیوں کا کسی کے خلاف ذاتی ایجنڈا نہیں ہونا چاہیے۔ایک اور پوسٹ میں این سی بی کو نشانہ بناتے ہوئے کمال آر خان نےایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا’’ یورپ میں کوئی بھی پولیس یا کوئی دوسری ایجنسی مکمل ثبوت کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کر سکتی ، کیونکہ اگر ایجنسی  الزام  ثابت کرنے میں ناکام ہوگی  تو ملزم اس سے معاوـضہ طلب کرلے گا لیکن ہندوستان میں پولیس یا ایجنسی کسی کو بھی بغیر کسی ذمہ داری کے سالوں تک جیل میں رکھ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK