Inquilab Logo

کنگنا کا بہار میں زندہ جلائی جانے والی لڑکی کے اہلِ خانہ کیلئےانصاف کا مطالبہ

Updated: November 20, 2020, 10:06 AM IST | Agency | Mumbai

کنگنا رناوت نے بہارمیں ایک نوجوان لڑکی کو زندہ جلائے جانے کے واقعےپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے اہلِ خانہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔

Kangana Ranuat. Picture :INN
کنگنا رناوت۔ تصویر:آئی این این

 کنگنا رناوت نے بہارمیں ایک نوجوان لڑکی کو زندہ جلائے جانے کے واقعےپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے اہلِ خانہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ خبروںکےمطابق بہار میں لڑکی کو زندہ جلائے جانے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ جھلسنے والی لڑکی کا جسم تقریباً ۷۵؍ فیصد سے زائد جل چکا تھا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔ اپنے بے باک بیانیے کے معاملے میں مشہور کنگنا نے اس معاملے میں بھی لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور خواتین کے تحفظ سمیت مرنے والی لڑکی کے اہلِ خانہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ اپنے پیغام میں کنگنا راناوت کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں، آئے دن ان کے خلاف مزید بڑے اور سنگین نوعیت کے واقعات پیش آتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لبرلز اپنے سیکولر لینس سے متاثرین اور مجرمان کو نہ دیکھیں، اور نہ ہی ان میں تقسیم کریں، آئیں اور مل کر ناانصافی کے خلاف جنگ کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK