Inquilab Logo

کنگنا رناوت انوشکا شرما کی حمایت میں بول پڑیں

Updated: September 29, 2020, 10:40 AM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ کنگنا رناوت بھی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما کی حمایت میں بول پڑیں۔کنگنا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انوشکا کی حمایت تو کی لیکن ساتھ ہی طنزیہ لہجہ بھی اپنایا۔انہوں نے ہیش ٹیگ ’انوشکا شرما‘ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ’ ’انوشکا آپ تب خاموش رہیں جب مجھے دھمکیاں اور گالیاں دی گئیں۔‘‘

Kangana Ranaut And Anushka Sharma. Picture:INN
کنگنا رناوت اورانوشکا شرما۔ تصویر: آئی این این

اداکارہ کنگنا رناوت بھی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما کی حمایت میں بول پڑیں۔کنگنا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انوشکا کی حمایت تو کی لیکن ساتھ ہی طنزیہ لہجہ بھی اپنایا۔انہوں نے ہیش ٹیگ ’انوشکا شرما‘ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا انوشکا آپ تب خاموش رہیں جب مجھے دھمکیاں اور گالیاں دی گئیں۔  کنگنا نے لکھا مزیدلکھا’’آج وہی رویہ آپ کے ساتھ اختیار کیا جارہا ہے تو میں کھل کر اس کا اظہار کروں گی اور مذمت بھی کروں گی۔‘‘ اداکارہ نے سنیل گاوسکر کے بیان کو بھی غیر منصفانہ قرار دیا اور موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل ٹی وی پر کمنٹری کے دوران اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہئے تھیں۔خیال رہے کہ سابق ہندوستانی کپتان اور ماضی کے عظیم اوپننگ بلے باز سنیل گاوسکر نے ایک روز قبل آئی پی ایل کے تحت رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ   میںکمنٹری کے دوران رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کے خراب پرفارمنس کو ان کی اہلیہ انوشکا شرما سے جوڑا تھا۔ انوشکا شرما نے سنیل گاوسکر کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ میرے دل میں آپ کیلئے  بہت احترام اور محبت ہے  اور میں یہ وضاحت چاہتی ہوں کہ آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں؟ ایک بیوی اپنے شوہر کی خراب پرفارمنس کی ذمہ دار ہے؟  مجھے یقین ہے کہ سالوں سے آپ نے کرکٹ کمنٹری کے دوران تمام کرکٹرس کی ذاتی زندگی کے معاملات کا احترام کیا، کیا آپ اسی طرح کا احترام اور حق مجھے یا ہمیں (انوشکا اور ویرات) دینے کا نہیں سوچتے؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK