Inquilab Logo

اداکارہ کنگنا رناوت نے تیلگو فلم انڈسٹری کواول نمبرقراردیا

Updated: September 22, 2020, 11:05 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک اور پنڈورا بکس کھول دیا اور کہا کہ ہندی فلم انڈسٹری کے بجائے تیلگو فلم انڈسٹری پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

Kangna Ranaut. Picture:INN
کنگنا رناوت تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک اور پنڈورا بکس کھول دیا اور کہا کہ ہندی فلم انڈسٹری کے بجائے تیلگو فلم انڈسٹری پہلے نمبر پر آگئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تازہ پیغامات میں کنگنا رناوت نے ایک ساتھ کئی دھماکے کردیئے۔ خود کی روزی روٹی جس صنعت سے کماتی ہیں، اسے ہی ملک کی بہتر انڈسٹری ماننے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری ملک میں ٹاپ پر ہے، یہ غلط ہے، میرا دعویٰ ہے کہ تیلگو فلم انڈسٹری‘پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ کنگنا رناوت نے اترپردیش (یوپی) کے سخت گیر وزیراعلیٰ یوگی آدیتا ناتھ کے نوئیڈا میں فلمی شہر بنانے کے اعلان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فلم انڈسٹری میں بہت سی اصلاحات لانا ہوں گی، ہم بہت سے عوامل کی بنیاد پر تقسیم ہیں، سب سے پہلے ہمیں ایک فلمی صنعت کی ضرورت ہے، جسے ہندوستانی کہہ سکیں، ہالی ووڈ کو ایک صنعت ہونے کا فائدہ ہوا جس کے فلمی شہر بہت سے ہیں۔کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کو مختلف دہشت گردوں سے جیسے خاندانی اجارہ داری، منشیات مافیا، ٹیلنٹ اور مزدور کا استحصال، جنسیاتی، مذہبی، علاقائی اور غیر ملکی فلموں کے قزاقوں سے بچانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی فلموں کی بہترین ڈب کو ملکی سطح پر ریلیز کی اجازت ملنی چاہیے لیکن اس کے مقابلے میں ہالی ووڈکی ڈب فلم کو ملک بھر میں پیش کرنے کی اجازت مل جاتی ہے جو خطرناک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK