Inquilab Logo

کپل شرما اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے

Updated: January 31, 2023, 12:44 PM IST | Mumbai

معروف کامیڈین کپِل شرما اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنےجارہے ہیں۔

Kapil Sharma
کپل شرما

معروف کامیڈین کپِل شرما اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنےجارہے ہیں۔  کپل شرما،گرو رندھاوا کے ساتھ میوزک البم ’الون‘ سےسنگنگ کی دنیا میں قدم رکھنے جارہے  ہیں۔ اس گانے میں کامیڈی کنگ کپِل شرما کے علاوہ گرو رندھاوا کی بھی آواز ہوگی۔کپل شرما نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعےاس بارے میں اطلاع دی ہے۔گرو رندھاوا نے انسٹاگرام ہینڈل پر نئے گانے الون کا پوسٹر شیئر کیا ہے، جس میں شرما براؤن اوور کوٹ، سیاہ ٹی شرٹ اور  ڈارک سن گلاسیس  پہنے نظر آرہےہیں۔ وہیںگرو رندھاوا  بلیک سویٹر، میچنگ کوٹ اوردستانے پہنے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بھی  ڈارک سن گلاسیس پہنے ہیں۔یہ گانا۹؍فروری کو ریلیز ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK