Inquilab Logo

کرن جوہر نے ابرار الحق کو کریڈٹ  دے دیا

Updated: May 31, 2022, 1:50 PM IST | Agency | Mumbai

 فلمساز اور میوزک ریکارڈ لیبل نے آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ میں شامل کئے گئے پاکستانی گیت ’’نچ پنجابن نچ‘‘ کا ابرار الحق کو کریڈٹ دے دیا۔  

Karan Johar.Picture:INN
فلمسازکرن جوہر ۔ تصویر: آئی این این

 فلمساز اور میوزک ریکارڈ لیبل نے آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ میں شامل کئے گئے پاکستانی گیت ’’نچ پنجابن نچ‘‘ کا ابرار الحق کو کریڈٹ دے دیا۔  پروڈیوسر کرن جوہر کی ہدایتکاری میں آنے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں ابرار الحق کا پرانا مشہور گانا نچ پنجابن نچ ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر کچھ دنوں پہلے ہی ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد ابرارالحق نے فلم میں اپنا مشہور گانا کاپی کئے  جانے پر بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر کرن جوہر پر اظہارِ برہمی کیا تھا جبکہ انہوں ٹویٹ کرتے ہوئے کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’میں نے کسی بھی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کئے ہیں، میں اپنے گیت کو فلم میں استعمال کئے  جانے پر ہرجانے کیلئے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔‘‘ ابرار الحق کی دھمکی کے بعد اب مذکورہ گیت کو جاری کرتے ہوئے فلمساز اور ریکارڈ لیبل کمپنی نے انہیں کریڈٹ دے دیا۔ ماضی میں اس گیت کو تنیشک گپی، زہرا رومی ابرار نے گایا تھا جبکہ اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا۔قبل ازیں پاکستانی گلوکار کے الزامات کو کرن جوہر اور ٹی سیریز نے مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK