کرن جوہرایکشن فلم کی ہدایت کاری کریں گے

Updated: May 29, 2022, 12:12 AM IST | Mumbai

معروف بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر ایک ایکشن فلم کی ہدایت کاری کریں گے۔واضح رہے کہ کرن جوہر نے ۲۵؍مئی کو اپنی ۵۰؍ ویں سالگرہ منائی ہے۔

Kiran Johar
کرن جوہرا

معروف بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر ایک ایکشن فلم کی ہدایت کاری کریں گے۔واضح رہے کہ کرن جوہر نے ۲۵؍مئی کو اپنی ۵۰؍ ویں سالگرہ منائی  ہے۔ کرن جوہر نے اس موقع پر اپنی اگلی ایکشن فلم کا اعلان کیا  جس کی شوٹنگ اگلے سال اپریل میں شروع ہوگی۔
     کرن جوہر نے پوسٹ میں لکھا ’’یہ نوٹ میرے لئے عکاسی  کے ساتھ جوش و خروش سے بھرا ہوا ہے۔ آج میں ۵۰؍سال کا ہو گیا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ میری  لائف کا  مڈ پوائنٹ ہے، لیکن میں آج بھی خود کو  جوان محسوس کرتا ہوں۔ لوگ کہتے ہیں کہ یہ عمر مڈ لائف کرائسس ہوتی ہے لیکن میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے اپنی زندگی بغیر کسی پچھتاوے کے گزاری ہے۔ میں گزشتہ ۲۷؍برسوں سے اس فلم انڈسٹری میں کام کر رہا ہوں اور میں خوش ہوں کہ میرے پاس بہترین اچھا  تجربہ ہے۔
 کرن جوہر نے مزید لکھا ’’کہانیاں بتارہا ہوں، کنٹیکٹ کریئٹ کررہا ہوں، ٹیلنٹ کو فروغ دے رہا ہوں ۔ سب سے بڑی بات کچھ اچھے فنکاروں کو ان آنکھوں سے  پرفارم کرتے ہوئے بھی دیکھ  پارہا ہوں۔ میں تمام تنقیدوں، گلدستوں، عوامی ٹرولز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میری سیلف گروتھ میں  ان چیزوں نے بہت مدد کی ہے۔ میں اپنے اندر صرف فلم میکنگ دیکھتا ہوں، میں نے اپنی فلموں سے طویل وقفہ لیا ہے، لیکن آج اس خاص دن پر میں اپنی اگلی ہدایت کاری والی فلم کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی ۱۰؍ فروری ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہوگی۔ میں اپنی اگلی ایکشن ڈائریکشن والی فلم کی شوٹنگ اپریل ۲۰۲۳ء میں شروع کروں گا۔میں  آخر میں   آپ سب سے کہنا چاہتا ہوں، جگ جگ  جیو۔ آپ کا کرن جوہر۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK