Inquilab Logo

کرینہ نے’چنئی ایکسپریس‘ میں کام کرنے سے انکارکیا تھا

Updated: August 10, 2020, 10:11 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپر ہٹ فلم ’چنئی ایکسپریس‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Kareena Kapoor - Pic : INN
کرینہ کپور ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپر ہٹ فلم ’چنئی  ایکسپریس‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
  ۲۰۱۳ءمیں  روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بنی سپر ہٹ فلم’چنئی ایکسپریس‘ میں شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے  مرکزی کردار اداکئے تھے۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہیں اس فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
 کرینہ کپور نے بتایا کہ روہت شیٹی انہیں  ’چنئی ایکسپریس‘  میں لینا چاہتے تھے لیکن اس وقت وہ عامر خان کے ساتھ فلم ’تلاش‘  کی شوٹنگ  میں مصروف تھیں۔ ایسی صورتحال میں انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ کرینہ کپور کی آنے والی فلموں میں ’تخت‘ اور  ’لال سنگھ چڈھا‘ نمایاں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK