Inquilab Logo

کرینہ کپورخان نے فلم کے سیٹ سے تصاویر شیئرکیں

Updated: November 19, 2022, 1:07 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی آنے والی فلم کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

Hansal Mehta and Kareena Kapoor talking before shooting a scene of the film. .Picture:INN
ہنسل مہتا اور کرینہ کپور فلم کے ایک سین کی شوٹنگ سے قبل بات کرتے ہوئے۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی آنے والی فلم کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ کرینہ کپور خان جلد ہی ہنسل مہتا کی فلم میں نظر آئیں گی۔ کرینہ گزشتہ ایک ماہ سے لندن میں اس فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کرینہ نے فلم کے سیٹ سے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں  کرینہ  ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ کرینہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ڈُوور ڈائریز، یونائیٹڈ کنگڈم۲۰۲۲ء۔ ہمیشہ سیٹ پر  رہنے والا  خاص موڈ‘‘۔  بتایا جا رہا ہے کہ کرینہ کی یہ  فلم ایک مرڈر مسٹری ہے۔کرینہ اس فلم کو ایکتا کپور کے ساتھ مل کر پروڈیوس کر رہی ہیں۔ اب تک اس فلم کےآفیشیل  ٹائٹل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK