Inquilab Logo

کرینہ نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا

Updated: August 07, 2020, 10:01 AM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ کرینہ کپور نے خود پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف اقربا پروری کی بنیاد پر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اپنا مقام نہیں بنا سکتی تھیں ۔

Kareena Kapoor - Pic : INN
کرینہ کپور خان ۔ تصویر : آئی این این

 اداکارہ کرینہ کپور نے خود پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف اقربا پروری کی بنیاد پر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اپنا مقام نہیں بنا سکتی تھیں ۔
  سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے سینئر اداکاروں کے بچوں ’اسٹار کڈز‘کیلئے کافی مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں۔  ہندوستانی شائقین کی جانب سے اقربا پروری کے ذریعے کریئر بنانے والوں کے خلاف خوب تنقیدی تبصرے جاری ہیں، اس تنقید میں سب سے زیادہ ہدایتکار کرن جوہر، بھٹ، کپور اور سنہا خاندان کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    حال ہی میں اداکارہ کرینہ کپور خان نے   صحافی ریکھا دت کو انٹرویو دیتے ہوئے اقربا پروری سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے ’’ عوام صحیح مسئلہ سمجھنے کے بجائے اس وقت تنقید کرنے کے موڈ میں ہیں۔ ہر فنکار کا خاندانی پس منظر دیکھا جا رہا ہے، اُس اداکار نے خود کتنی محنت کی ہے یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے ۔‘‘
  کرینہ کپور کا کہنا تھا ’’۲۱؍ سال کی عمر میں انڈسٹری میں کام مل جانے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی اسٹار کے بچے کو ہی اتنی سی عمر میں کام مل سکتا ہے، یہ ممکن نہیں ہے، ا نہوں نے بہت سارے لوگ ایسے دیکھے ہیں جن کا خاندانی پس منظر بڑا مضبوط ہوتا ہے مگر انہیں کام نہیں مل پاتا ہے، سخت محنت کرنے اور آگے بڑھتے رہنے سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔‘‘
 ۳۹؍ سالہ کرینہ کا مزید کہنا تھا ’’اُن کے کریئر کے کسی موڑ پر بھی اُنہیں خاندان کے فلمی پس منظر رکھنے کی وجہ سے کوئی کام نہیں ملا ہے ، یہ ساری اُن کی اپنی خالص محنت ہے۔‘‘ 
  کرینہ کپور نے کہا ’’چاہے اُن کا کریئر ایسا نہیں کہ اُن کی جیب میں بس۱۰؍ روپے تھے اور وہ کسی اور شہر سے بذریعہ ٹرین یہاں آ کراسٹار بن گئیں، وہ اس سے متعلق معذرت خواہ بھی نہیں ہیں، مگر محنت انہوں نے بھی کی ہے۔‘‘ اُن کا کہنا تھا کہ شائقین ہی اسٹار بناتے ہیں جنہیں عوام پسند کریں وہ اسٹار بن جاتا ہے جیسے کہ اکشے کمار اور شاہ رُخ خان بغیر کسی اثر و رسوخ کے اس فلم انڈسٹری میں آئے اور انہوں نے اپنی شناخت قائم کی۔ وہ دونوں کامیاب ہیں کیوں کہ عوام نے انہیں پسند کیا ہے۔ بالی ووڈ میں اقرباپروری ہوتی ہے لیکن کوئی بھی فرد اپنی محنت سے کامیاب ہوتاہے اور اس کی کئی مثالیں ہمارے سامنے ہیںاور جن میں صلاحیت ہے وہ بھی کامیاب ہوتے ہیں  ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK