Inquilab Logo

پربھاس کے ساتھ کرینہ کپور کام کریںگی

Updated: July 10, 2022, 2:07 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان جنوبی ہند کے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ تیلو فلم’اسپرِٹ‘میں کام کرتی ہوئی نظر آسکتی ہیں۔

Kareena Kapoor
کرینہ کپور

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان جنوبی ہند کے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ تیلو فلم’اسپرِٹ‘میں کام کرتی ہوئی نظر آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ پربھاس ان دونوں ٹالی ووڈ پروجیکٹس سے متعلق کافی مصروف ہیں۔ وہ ’سلار‘ اور ’پروجیکٹ ۔کے‘ جیسی فلموں کی تیاری کر رہی ہیں۔اب ان کی نئی فلم کا بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔فلم’ارجن ریڈی‘ کے ڈائیرکٹر سندیپ ریڈی وانگا ان دنوں اپنی آئندہ فلم’اینیمل‘ کے تعلق سے کافی مصروف ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ پربھاس کے ساتھ فلم ’اسپرٹ‘بھی بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
 ایسی خبریں ہیں کہ پربھاس کے ساتھ فلم ’اسپرٹ‘ میںکرینہ کپور خان کی انٹری ہوسکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا جب کرینہ کپور خا ن جنوبی ہند کے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ کام کرتی ہوئی نظر آئیںگی۔جہاں تک کرینہ کپور خان کی بات ہے تو وہ ان دنوں او ٹی ٹی پر ڈیبیو کرنے کے تعلق سے کافی پُرجوش ہیں۔وہ’ڈی ووشن آف سسپکٹ ایکس‘ کے ذریعے جلد ہی ڈجیٹل پلیٹ فارم پر قدم رکھیںگی۔ان کے ساتھ اس سیریز میں جےدیپ اہلاوت اور وجے ورما جیسے اسٹار بھی ہوںگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK