Inquilab Logo

سپر ڈانسر میں بھی شلپا شیٹی کی جگہ کرشمہ کپورنظر آئیں گی

Updated: July 25, 2021, 9:53 AM IST | Mumbai

ٹی وی کے مشہور ڈانسنگ ریئلٹی شو ’سپر ڈانسرچیپٹر ۴؍‘میں سنیچر کوشلپاشیٹی کی جگہ کرشمہ کپور نظر آئیں گی

Karisma Kapoor can be seen dancing with the children.Picture:PTI
کرشمہ کپور بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں تصویرپی ٹی آئی

ٹی وی کے مشہور ڈانسنگ ریئلٹی شو ’سپر ڈانسرچیپٹر ۴؍‘میں سنیچر کوشلپاشیٹی کی جگہ کرشمہ کپور نظر آئیں گی۔حال ہی میں سنگنگ ریئلٹی شو’انڈین آئیڈل۱۲؍‘ میں بھی کرشمہ نظر آئی تھیں۔’کرشمہ اسپیشل تھیم پررکھے گئے اس  ایپی سوڈ میں مقابلہ میں حصہ لینے والوں نے کرشمہ کی فلموں کے گیت گاکر اداکارہ کو متاثر کیا۔اداکارہ نے اس موقع پر اپنی فلموں کی شوٹنگ کے تجربات بیان کئے اور جم کر مستی کی تھی۔
 اب چونکہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر راج کندرا کے تنازعات میں گھرنے کےبعد شو سے بریک لے لیا ہےتو شو بنانے والوں نے کرشمہ کپور سے رابطہ کیا۔ شو کے پرومو سامنے آئے ہیں۔ ایک پرومو میں وہ ایک امیدوار کے ساتھ فلم ’اناڑی‘ کے گیت’’پھولوںسا چہرہ ترا‘‘پر ڈانس کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ اس ڈانس کے ساتھ کرشمہ کپور کی پوری زندگی کو یعنی بچپن سے لے کر اب تک کے سفر کو سلائڈ شو کے ذریعہ دکھایاگیا۔ اسے دیکھ کر کرشمہ اپنے آنسو نہیں روک سکیں۔ کرشمہ کہتی نظر آئیں کہ ’’میں بہت جذباتی ہو گئی ہوں۔ یہ میرے لئے بہت خاص ہے۔ شکریہ۔‘‘
 سپر ڈانسر چیپٹر۴؍ کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں کرشمہ کپوراپنی فلموں سے متعلق قصے بیان کرتی ہوئی نظر آئیں۔کرشمہ کے ساتھ پہلے ہی کی طرح فلم  ڈائریکٹر انوراگ باسو اور کوریوگرافر گیتا کپور جج کے رول میں موجود ہیں۔ سیاہ اور گولڈن رنگ کے کپڑوں میں کرشمہ کپور ہمیشہ کی طرح بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔وہ بچوں کے ساتھ’’تاک دھوم دھوم، تاک دھوم دھوم‘‘ گانے پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK