Inquilab Logo

کارتک آرین منفی کردار ادا کرنے کے خواہاں

Updated: August 07, 2022, 9:45 AM IST | Mumbai

فلم اداکار کارتک آرین نے فلموں میں منفی(نگیٹیو رول) کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Karthik Aryan
کارتک آرین

فلم  اداکار کارتک آرین نے فلموں میں منفی(نگیٹیو رول) کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اس سال کارتک آرین کی ’بھول بھلیاں۔۲‘ جیسی سپر ہٹ فلم ریلیز ہوئی ہے۔ ان دنوں  وہ’شہزادہ‘ اور ستیہ پریم کی کتھا‘ میں کام کر رہے ہیں۔ان فلموں میں وہ الگ الگ انداز میں نظر آئیں گے۔ کارتک نے بتایا کہ وہ کامیڈی اور رومانٹک رول ادا کرتے کرتے بور ہو چکے ہیں۔ ایسے میں وہ فلموں میں الگ طرح کا رول کرنا چاہتے ہیں۔وہ نگیٹیو رول اداکرنے کے خواہاں ہیں۔ کارتک آرین سے جب سوال کیا گیا کہ انہیں اگر شاہ رخ خان کی کسی فلم کا رول کرنے کا موقع ملے تو وہ کون سا رول کرنا پسند کریںگے۔اس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ  شاہ رخ خان کی فلم’ڈر‘والا رول نبھانا چاہیںگے۔
 کارتک آرین نے کہا کہ ’’بھول بھلیاں۔۲‘ کے آخری ۳۰؍منٹ میں جب روح بابا کا کردار بدلتا ہے اور اس میں دوسری فلموں کی طرح سنجیدگی سے پُر سین ہوتے ہیں تو کئی لوگوں نےکہا کہ میں ایک گرے رول(منفی کردار) اچھی طرح نبھا سکتا ہوں اور سچ کہوں تو میں ایسے رول کی تلاش میں  ہوں۔  دیکھتے ہیں  آگے کیا ہوتا ہے۔شاہ رخ خان کی ’ڈر‘  اچھی اور میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK