Inquilab Logo

کترینہ کیف جم کے باہر کیمرہ مینز پر برہم

Updated: November 22, 2022, 12:47 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف اپنے جم کے باہر کیمرہ مینزکو  دیکھ کر ناراض ہو گئیں۔

Katrina Kaif  .Picture:INN
کترینہ کیف ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف اپنے جم کے باہر کیمرہ مینزکو  دیکھ کر ناراض ہو گئیں۔ جمعہ کی شب کترینہ کیف جم جانے کے لئے اپنی گاڑی سے اتر رہی تھیں کہ پاپارازی نے اپنے کیمرے ان کی طرف کر لئے۔اس واقعہ کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ نے سب سے پہلے اپنی گاڑی کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی جب انہوں نے اپنے راستے میں کیمرے آتے دیکھے۔پاپارازی میں سے ایک اداکارہ کو رکنے کیلئے کہتا ہے تو وہ آگے سے جواباً انہیں اپنے کیمرے نیچے کرنے کو کہتی ہیں۔جب کترینہ کو احساس ہوتا ہے کہ وہ ابھی بھی کیمروں کے فریم میں ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ ’آپ لوگ کیمرہ نیچے رکھو، ہم یہاں ایکسرسائز کرنے آئے ہیں‘۔اس کے بعد وہ غصے میں کیمروں سے دور چلی گئیں اور پاپارازی نے ان سے معافی مانگی۔کترینہ کیف کی رواں ماہ کے آغاز میں فلم ’فون بھوت‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے بھوت کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK