Inquilab Logo

سپرہیرو فلم میں نظرآسکتی ہیں کترینہ

Updated: February 10, 2020, 12:23 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈکی باربی گرل کترینہ کیف سپرہیرو پر مبنی فلم میں کام کرسکتی ہیں۔ بالی ووڈ میں یہ قیاس آرائی ہے کہ علی عباس ظفر ایک سپر ہیرو فلم لکھ رہے ہیں جس کی وہ ہدایتکاری اور پروڈکشن بھی کریں گے۔

کیٹرینہ کیف ۔ تصویر : مڈڈے
کیٹرینہ کیف ۔ تصویر : مڈڈے

ممبئی : بالی ووڈکی باربی گرل کترینہ کیف سپرہیرو پر مبنی فلم میں کام کرسکتی ہیں۔  بالی ووڈ میں یہ قیاس آرائی ہے کہ علی عباس ظفر ایک سپر ہیرو فلم لکھ رہے ہیں جس کی وہ ہدایتکاری اور پروڈکشن بھی کریں گے۔ اس فلم میں کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ کترینہ اس رول کیلئے انتہائی موزوں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم میں اب تک کے سب سے زیادہ شاندار اسٹنٹ ہوں گے جنہیں کسی بھی خاتون آرٹسٹ کی جانب سے کرتے ہوئے پہلے نہیں دکھایا گیا ہے۔ علی اس وقت فلم کے اسکرپٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور اسے مکمل کرنے کے بعد وہ زمینی سطح پر کام مکمل کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK