Inquilab Logo

کترینہ کیف کو پہلی فلم سے محض ایک شاٹ کے بعد ہی نکال دیا گیا تھا

Updated: October 28, 2022, 12:44 PM IST | Agency | Mumbai

ٹائیگر کی اداکارہ کا ایک انٹرویو میں انکشاف،کہا:اس کے ساتھ ہی سخت سست سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تم کبھی اداکارہ نہیں بن سکتیں

Katrina Kaif  .Picture:INN
کترینہ کیف ۔ تصویر:آئی این این

کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کی پہلی فلم سےیہ کہہ کر نکال دیا گیا تھا کہ  تم کبھی اداکارہ نہیں بن سکتیں۔ ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نےکرئیرکےآغا ز میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر  کرتےہوئےبتایاکہ انہیں جان ابراہم کی فلم سے نکال دیاگیاتھا اور ساتھ ہی کافی بری بری باتیں بھی سننے کو ملیں۔مشہورہدایتکار انوراگ باسو کی فلم سایہ   میںجان ابراہم کے ساتھ اس وقت کی سپر ہٹ فلم ’پردیس‘ کی ہیروئن مہیما چودھری نےمرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ کترینہ کو ان کی بہن کا کردار ملا تھا۔ کترینہ کیف نے بتایا کہ فلم کیلئے ابھی ایک شاٹ کی ہی شوٹنگ ہوئی تھی کہ انہیں ہٹا کر کسی اور اداکارہ کو رکھ لیا گیا۔کترینہ کا کہنا تھا کہ ’’ایک شاٹ کی شوٹنگ کےبعد ہی مجھے ہٹا دیا گیا۔ اس وقت مجھے لگا کہ میری زندگی تو بس ختم ہو گئی ہے، اور میرا کریئر بھی ختم ہو گیا ہے۔‘‘بالی ووڈ  کی کامیاب ترین  اداکارہ  کا کہنا تھا کہ ’’اکثر اداکاروں کو انکار سننا پڑتا ہے اور اسی لیے آپ کو ہمت بھی پیدا کرنا ہوتی ہے۔ جب میں نے کریئرکا آغاز کیا تو لوگوں نے مجھے میرے منہ پر کہا کہ تم اداکار نہیں بن سکتی اور تم میں کچھ بھی اچھا نہیں ہے۔‘‘ کترینہ نے انکشاف کیاکہ اپنے متعلق اس قسم  کے تاثرات سن کر وہ بہت روتی تھیں مگر وہ ڈٹی رہیں اور ہمت کرتی رہیں۔یاد رہے کہ کترینہ کیف نے ۲۰۰۳ءمیں فلم بوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جو فلاپ ہوئی تاہم فوری بعد انہیں فلم سرکار، میں نے پیارکیا، نمستے لندن، ایک تھا ٹائیگر جیسی فلمیں کرنے کا موقع ملا جس سےانہوں نے کامیابی کا سفر طے کیا۔ کترینہ جلد اپنی نئی کامیڈی ہارر  فلم فون بھوت میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیںگی جبکہ آئندہ سال سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر۳؍ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK