Inquilab Logo

کھیساری- کاجل کی فلم ` قلی نمبروَن کا ورلڈ ٹیلی ویژن پریمئر ۱۸؍ ستمبرکو ہوگا

Updated: September 16, 2021, 1:33 PM IST | Agency | Mumbai

بھوجپوری اداکار کھیساری لال یادو اور کاجل راگھوانی اسٹاررفلم ’قلی نمبر وَن کا عالمی ٹیلی ویژن پریمئر۱۸؍ ستمبر کو فلمچی بھوجپوری ٹی وی پر ہوگا۔فلم `قلی نمبر وَن ` کا عالمی ٹیلی ویژن پریمئر۱۸؍ ستمبر فلمچی بھوجپوری ٹی وی پر شام ساڑھے۶؍بجے ہوگا۔

Khesari Lal Yadav and Kajal Raghwani. Picture:INN
کھیساری لال یادو اور کاجل راگھوانی۔ تصویر: آئی این این

بھوجپوری اداکار کھیساری لال یادو اور کاجل راگھوانی اسٹاررفلم ’قلی نمبر وَن کا عالمی ٹیلی ویژن پریمئر۱۸؍ ستمبر کو فلمچی بھوجپوری ٹی وی پر ہوگا۔فلم `قلی نمبر وَن ` کا عالمی ٹیلی ویژن پریمئر۱۸؍ ستمبر فلمچی بھوجپوری ٹی وی پر شام ساڑھے۶؍بجے ہوگا۔سامعین کی تفریح ​​کے ساتھ ساتھ  مذکورہ چینل پر اس فلم کے دوران ایک سوال بھی پوچھا جائے گا جس کے جواب دینے والے۱۰؍ خوش قسمت فاتح کھیساری لال یادو کی آنے والی فلم ’ باپ جی ‘ کا پریمئر ستاروں کے ساتھ دیکھ سکیں گے جس کا اہتمام پٹنہ میں کیا جائے گا۔  یہ فلم سماجی مسائل پر مبنی ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ آج بچے یتیم نہیں ہوتے بلکہ والدین یتیم ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK