Inquilab Logo

کرن کمار نے کورونا سے جیتی جنگ، تیسرا ٹیسٹ آیا منفی

Updated: May 30, 2020, 9:23 AM IST | Mumbai

اداکار کرن کمار نے کورونا وائرس سے جنگ جیت لی ہے اور ان کا تیسرا ٹیسٹ نگیٹیو آیا ہے۔ کرن کمار کی ۱۴؍ مئی کو کورونا کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی تھی جس کے بعد وہ اپنا خاص خیال رکھ رہے تھے۔

Kiran Kumar. Photo : INN
کرن کمار۔ تصویر: آئی این این

اداکار کرن کمار نے کورونا وائرس سے جنگ جیت لی ہے اور ان کا تیسرا ٹیسٹ نگیٹیو آیا ہے۔ کرن کمار کی ۱۴؍ مئی کو کورونا کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی تھی جس کے بعد وہ اپنا خاص خیال رکھ رہے تھے۔ حال ہی میں ان کا تیسرا ٹیسٹ ہوا جس میں وہ نگیٹیو پائے گئے۔ انہوں نے اپنے آپ کو اپنے بنگلے کے ایک کمرے میں کورنٹائن کرلیا تھا اور وہ اب بہت بہتر محسوس کررہے ہیں ۔ کرن کمار نے بتایا کہ میری فیملی اب بھی گھر پر ’سیلف آئسولیشن‘ میں رہنے کی سختی سے عمل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا مجھ میں انفیکشن کی کوئی علامات نہیں تھیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK