Inquilab Logo

کریتی کی فٹنیس شعبے میں سرمایہ کاری، اپنا برانڈ ’ٹرائب ‘ لانچ کردیا

Updated: May 26, 2022, 1:32 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے اپنا فٹنیس برانڈ `دی ٹرائب  لانچ کیا ہے۔ کریتی سینن نے بطور بزنس وومن اپنے نئے سفر کا اعلان کردیا ہے۔

Kriti Sanon. Picture:INN
کریتی سینن ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے اپنا فٹنیس برانڈ `دی ٹرائب  لانچ کیا ہے۔ کریتی سینن نے بطور بزنس وومن اپنے نئے سفر کا اعلان کردیا ہے۔ کریتی سینن نے فٹنیس کے شعبے میں میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے `دی ٹرائب  برانڈ لانچ کیا ہے۔ خیال رہے کہ کریتی سینن نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ جم آؤٹ فٹ  میں نظر آ رہی ہیں۔ کریتی کے ساتھ ان کے ۳؍ ٹرینرس اور شریک بانی رابن بہل، کرن ساہنی اور انوشکا نندنی  دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کریتی نے لکھا ’’وہ کہتے ہیں کہ `آپ کا وائب آپ کے ٹرائب کو راغب کرتا ہے ۔ میں ہمیشہ  ایسی انسان رہی  ہوں جو لوگوں کو آگے لے جانے میں یقین رکھتی ہوں جن پر میں واقعی یقین کرتی ہوں اور آج بالکل اسی کیلئے کھڑی ہوں۔‘‘کریتی سینن نے لکھا ’’۸؍ سال قبل میں نے ہندی فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ  اپنا سفر ان لوگوں کی مدد سے شروع کیا جنہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے پرواز کے لئے  پر دیئے۔ آج  ۸؍ سال بعد، ٹھیک اسی دن  میں اپنے۳؍ حیرت انگیز شریک بانی انوشکا نند نی، کرن ساہنی اور رابن بہل کے ساتھ ایک کاروباری شخصیت کے طور پر اپنے سفر کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہی ہوں کیونکہ  ہم اپنا   پیشن  پروجیکٹ  ’دی ٹرائب‘  لانچ کر رہے ہیں۔  لاک ڈاؤن میں  جب جم بند تھے تو رابن، کرن اور انوشکا نے فٹ رہنے میں ان کا ساتھ دیا۔ فٹ رہنے کے لئے آپ کو حوصلہ افزائی، صحیح رہنمائی اور ایک ایسے شخص کی ضرورت ہوتی  ہے جو آپ کی ورزش کو مزیدار بنا سکے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK