Inquilab Logo

کیرتی ،امیتابھ کی کرایہ دار بن گئیں 

Updated: December 13, 2021, 1:42 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنا دو منزلہ گھر اداکارہ کیرتی سینن کو لاکھوں روپے کرائے پر دے دیا ہے۔

Kriti Sanon. Picture:INN
کیرتی سینن۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنا دو منزلہ گھر اداکارہ کیرتی سینن کو لاکھوں روپے کرائے پر دے دیا ہے۔ اداکار امیتابھ بچن کا دو منزلہ شاندار گھر ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع ہے جہاں اب کیرتی سینن رہیں گی، اداکارہ گھر کا ماہانہ کرایہ ۱۰؍ لاکھ روپے ادا کریں گی جبکہ انہوں نے۶۰؍ لاکھ روپے بطور ایڈوانس جمع کرادئیے۔ کیرتی سینن اس گھر میں اگلے دو سال تک رہیں گی۔ خیال رہے کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی طرح بالی ووڈ کی دیگر بڑی شخصیات نے اپنی جائیدادیں لاکھوں روپے کرائے پر دے رکھی ہیں۔ معروف اداکار سلمان خان نے باندرہ میں ایک گھر کرائے پر لے رکھا ہے جس کے لیے وہ ماہانہ۸؍ لاکھ۲۵؍ ہزار روپے ادا کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK