Inquilab Logo

کریتی سینون فلم ’ممی‘ کیلئے ۱۵؍ کلو وزن بڑھائیں گی

Updated: January 21, 2020, 12:52 PM IST | Agency | Mumbai

بالی وڈ اداکارہ کیرتی سینون اپنی آنے والی فلم ’ممی‘ کیلئے ۱۵؍ کلو وزن بڑھانے والی ہیں۔

کریتی سینون ۔ تصویر : مڈ ڈے
کریتی سینون ۔ تصویر : مڈ ڈے

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ کیرتی سینن اپنی آنے والی فلم ’ممی‘ کیلئے ۱۵؍ کلو وزن بڑھانے والی ہیں۔  کیرتی سینن ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ممی‘ کیلئے موضوع بحث ہیں ۔وہ اپنی آنے والی اس فلم کیلئے ۱۵؍ کلو وزن بڑھانے والی ہیں۔ ہمیشہ ہی زیرو فیگر میں نظر آنے والی کیرتی کو بڑھے ہوئے وزن میں دیکھنا ان کے شائقین کیلئے ایک انوکھاتجربہ ہوگا۔  کیرتی فلم ’ممی‘ میں ’سروگیٹ مدر‘ کے رول میں نظر آئیں گی۔ فلم کیلئے ان کا ٹرانسفارمیشن دیکھنے لائق ہو گا۔ اس بابت انہوں نے کہا ’’میرے لئے اتنا وزن بڑھانا حقیقت میں ایک چیلنج ہے کیونکہ یہ میرے جسم کیلئے کچھ نیا ہے۔ حالانکہ اس تبدیلی کیلئے میں بہت خوش ہوں۔ یہ کردار میرے دل کے بہت قریب ہے اور میں اسے سب کچھ دینا چاہتی ہوں، بھلے ہی اس کا مطلب یہ ہو کہ میں اس دوران کوئی اور کام نہ کروں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’میرے جسم کیلئے اتنا وزن برداشت کرنا بہت ہی زیادہ چیلنجنگ رہا ہے کیونکہ یہ میرےجسم کیلئے بالکل نیا تھا۔میں نے اپنی ڈائٹ میں وزن بڑھانے کیلئے زیادہ مقدار میں كاربوہائیڈریٹ اور چربی کی مقدار بڑھا دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK