Inquilab Logo

لال سنگھ چڈھا اس سال کرسمس پر ریلیز ہونے والی اکیلی فلم

Updated: January 27, 2020, 2:14 PM IST | Agency | Mumbai

عامر خان نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس بات کی تصدیق کی ، اکشے کمار کی فلم ’بچن پانڈے ‘بھی اس سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی تھی

عامر خان اور اکشے کمار ۔ تصویر : مڈ ڈے
عامر خان اور اکشے کمار ۔ تصویر : مڈ ڈے

ممبئی : عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اور اکشے کمار کی فلم بچن پانڈے اس سال کرسمس کی موقع پر ایک ہی تاریخ پر ریلز ہونے والی تھیں لیکن اکشے کمار نے اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا ہے۔ اس بات کی تصدیق عامر خان نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کیا۔ اب اس سال کرسمس کے موقع پر عامر خان کی ہی فلم ریلز ہوگی ان کے فلم کے مقابلے میں کوئی دوسری بڑی فلم نہیں ریلیز ہو رہی ہے۔
عامر خان نے اکشے کمار اور ہدایتکار ساجد ناڈیڈوالا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ بعض اوقات صرف ایک ہی گفتگو ہوتی ہے، میں اپنے دوست اکشے کمار اور ساجد ناڈیڈوالا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری گزارش پر اپنی فلم بچن پانڈے کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی۔ میں ان کی فلم کیلئے انہیں مبارک باد دیتا ہوں۔

عامر خان کی یہ فلم لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کا ریمیک ہے جس میں ٹام ہینکس نے اہم کردار ادا کیا تھا۔اس فلم میں عامر خان بالکل مختلف انداز میں نظر آئیں گے۔اس فلم کی کہانی اتل کلکرنی نے لکھی ہے اوراس فلم کو وایا کوم ۱۸ اور عامر خان پروڈکشن پروڈیس کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK