Inquilab Logo

فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے معروف گلوکار دھرمیش پرمار انتقال کرگئے

Updated: March 23, 2022, 11:30 AM IST | Agency | Mumbai

فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے معروف گلوکار دھرمیش پرمار۲۴؍ برس کی عمر میں چل بسے۔میڈیا میں کہاجارہا ہے کہ دھرمیش پرمار المعروف ریپر ایم سی توڑ پھوڑ کی ہلاکت کار حادثے میں ہوئی ہے۔

Dharmesh Parmar passed away.Picture:INN
معروف گلوکار دھرمیش پرمار انتقال کرگئے۔ تصویر: آئی این این

 فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے معروف گلوکار دھرمیش پرمار۲۴؍ برس کی عمر میں چل بسے۔میڈیا میں کہاجارہا ہے کہ دھرمیش پرمار المعروف ریپر ایم سی توڑ پھوڑ کی ہلاکت کار حادثے میں ہوئی ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی موت کی وجہ کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔گلوکار کی موت نے ان کے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے  جب کہ اداکار رنویر سنگھ اور سدھانت چترویدی نے بھی دھرمیش پرمار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔گلوکار دھرمیش پرمار نے فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے ساؤنڈ ٹریک ’’انڈیا۹۱‘ کے لئے اپنی آواز دی تھی اس کے علاوہ وہ ایک میوزک بینڈ  ’’سوادیسی‘‘ کا بھی حصہ تھے۔ فلم ’’گلی بوائے‘‘۲۰۱۹ء کی کامیاب فلم تھی جس میں اداکار رنویر سنگھ اور سدھانت چترویدی نے ریپر گلوکار کے کردار نبھائے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گلوکاردھرمیش پرمار کی موت کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ایک میوزک پورٹل کے مطابق ریپر توڑ پھوڑ کے گانوں کا بنیادی موضوع ’’کرپٹ اداروں‘‘ کے خلاف کھڑا ہونا تھا اور وہ اپنی موسیقی سے ماحولیاتی اور انسانی حقوق کے لئے آواز اٹھاتے تھے۔ ریپر توڑ پھوڑ کا ایک ساؤنڈ ٹریک ’’دی وارلی ریوولٹ‘‘ جس کے لئے انہوں نے ایک سماجی کارکن پرکاش کے ساتھ اشتراک کیا تھا یہ گانا ممبئی کے آرے جنگل میں درختوں کی کٹائی کے خلاف تھا۔ ایک بیان میں ریپر توڑ پھوڑ نے کہا تھا   ’’گلی ریپ وہی ہے جو میں کرتا ہوں  اور میں گلی ریپ کرتا رہوں گا  لیکن میں اس کے ساتھ اور بہت کچھ کرنے جا رہا ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK