Inquilab Logo

ملائیکہ نے لوگوں سے ماسک لگانے کی اپیل کی

Updated: August 01, 2020, 3:02 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے لوگوں سے ماسک لگانے کی اپیل کی ہے۔

Malaika Arora. Photo: INN
ملائیکہ اروڑہ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے لوگوں سے ماسک لگانے کی اپیل کی ہے۔ مشہور شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے طریقے بتا رہے ہیں ۔ اب ملائیکہ اروڑہ نے کورونا کے دور میں شائقین کو ماسک پہننے کا صحیح طریقہ بتایا ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔ ملائیکہ اروڑہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ فیس ماسک کو صحیح طریقے سے کیسے پہنا جاتا ہے۔ ملائیکہ نے خود کی ۳؍ تصاویر کا ایک کولاج شیئر کیا ہے۔ اسے دیکھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ جب آپ ماسک پہنے تو آپ کی ناک اور منہ دونوں ڈھکے ہونے چاہئے۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ملائیکہ نے کیپشن میں لکھا براہ کرم ماسک ضرور پہنیں اور اسے صحیح طریقے سے پہنیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK