Inquilab Logo

ملائکہ اروڑہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

Updated: September 25, 2020, 9:52 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف فنکارہ ملائکہ اروڑہ کا دو ہفتوں بعد کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد قرنطینہ سے اپنے اہل خانہ میں منتقل ہوگئی ہیں۔

Malaika Arora. Picture:INN
ملائکہ اروڑ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف فنکارہ ملائکہ اروڑہ  کا دو ہفتوں بعد کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد قرنطینہ سے اپنے اہل خانہ میں منتقل ہوگئی ہیں۔انسٹاگرام پر ملائکہ اروڑہ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنے کمرے سے باہر کی دنیا میں واپس آگئی ہیں۔آئٹم سانگ پر رقص سے شہرت حاصل کرنے والی ’چھیاں چھیاں گرل‘ نے مزید لکھا کہ معمولی درد اور ہلکی علامتوں کے ساتھ موزی وائرس کو شکست دینے پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس پر اپنے معالجین، اہل خانہ، ہمسائے اور مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔قبل ازیں قرنطینہ کے دوران انسٹاگرام پر ہی فنکارہ نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اُن کا بیٹا گھر کے باہر کی دیوار سے اپنی والدہ کو دیکھ رہا ہے۔ ملائکہ اروڑہ نے ان لمحات کو درد ناک قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم نے ان حالات میں جینا سیکھ لیا ہے اور ایک دوسرے کے پیغامات کو سمجھ لیتے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس پر فنکارہ نے معالجین کے زیر نگرانی خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کرکے اہل خانہ کو خود سے علیحدہ کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK