Inquilab Logo

ملائیکا اروڑہ اپنی فٹنیس کے تعلق سے فکر مند 

Updated: March 02, 2022, 12:29 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکا اروڑہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ورک آؤٹ  کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

Malaika Arora. Picture:INN
ملائیکا اروڑہ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکا اروڑہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ورک آؤٹ  کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔  ملائیکا اروڑہ اکثر اپنی فٹنیس ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ملائیکا اپنے  پوسٹس کے ذریعے لوگوں کو فٹنیس اور صحت مند طرز زندگی کی طرف راغب کرتی ہیں۔ملائیکا اروڑہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ورزش کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں ملائیکا کچھ انتہائی سخت یوگا پوز کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ملائیکا نے اپنی ۳؍ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ یوگا کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے ملائیکا نے کیپشن میں لکھا ’’میٹ پر آؤ اور  اپنے لئے ہر روز اسے کرو۔ اپنی جسمانی  صحت کیلئے۔ اپنی ذہنی صحت کیلئے۔اپنی جذباتی صحت کیلئے۔اپنی روحانی صحت کیلئے،کنسٹینسی  سیکریٹ ہے اور کچھ نہیں۔ کیا آپ نے آج اپنی یوگا پریکٹس کی ہے؟ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK