Inquilab Logo

متھن چکرورتی نے ہیما مالنی کے ساتھ رقص کیا

Updated: March 06, 2022, 10:11 AM IST | Mumbai

):بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی نے مقبول رئیلٹی شو ہنرباز کے سیٹ پر اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ رقص کیا۔ ہنرباز شو باصلاحیت لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ا

Himalani and Mithan Chakraborty on the set of the show
ہیمالنی اور متھن چکرورتی شو کے سیٹ پر

:بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی نے مقبول رئیلٹی شو ہنرباز کے سیٹ پر اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ رقص کیا۔ ہنرباز شو باصلاحیت لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس شو کے جج پرینیتی چوپڑا، متھن چکرورتی اور کرن جوہر ہیں۔ ہنرباز کے  آئندہ  ایپی سوڈ میں ہیمامالنی جج بن کر آنے والی   ہیں۔ ہیما مالنی فنکاروں کو  پرفارم کرتے ہوئے دیکھیں گی۔ اس موقع پر ہیما مالنی اور متھن چکرورتی کا  ایک رقص پرفارمنس بھی ہوگا۔       اس موقع پر ہیما اور متھن اسی کی دہائی کے گانوں پر رقص کرتے نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے  ہنرباز میں  مادھوری دکشت اور فرح خان بھی  نظر آ چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK