Inquilab Logo

منشی پریم چند کے یوم پیدائش پر آج ’پریم اتسو‘،۴؍مزاحیہ ڈرامے پیش ہونگے

Updated: July 31, 2021, 1:33 PM IST | Agency | Mumbai

مشہور مصنف پریم چند کےیوم پیدائش پر آئیڈیا(ممبئی) اپنا سالانہ پروگرام ’پریم اتسو‘ممبئی میں سنیچر ۳۱؍جولائی شام۷؍ بجے میسوراسوسی ایشن ہال (ماٹونگا) میں منشی جی کی ۴؍مزاحیہ کہانیوں ’موٹے رام کی ڈائری‘، ’رسک سمپادک‘، ’شکوہ شکایت‘ اور’نئی بیوی‘ پیش کرکے کررہا ہے۔

Prem Utsav.Picture:INN
پریم اتسو۔تصویر: آئی این این

 مشہور مصنف پریم چند کےیوم پیدائش پر آئیڈیا(ممبئی) اپنا سالانہ پروگرام ’پریم اتسو‘ممبئی میں سنیچر ۳۱؍جولائی شام۷؍ بجے میسوراسوسی ایشن ہال (ماٹونگا) میںمنشی جی کی ۴؍مزاحیہ کہانیوں ’موٹے رام کی ڈائری‘، ’رسک سمپادک‘، ’شکوہ شکایت‘ اور’نئی بیوی‘  پیش کرکے کررہا ہے۔ پریم چند کے ناقدین نے ان کے ادب کو گاؤں، کسان، غربت اور بھوک و افلاس کے نظریے سے دیکھا اور پڑھنے والوں کو بھی صرف ان ہی کہانیوں کا حوالہ دیا، جب کہ حقیقت یہ کے پریم چند ان سب سے بلند ہیں۔جب آئیڈیا نے ۲۰۰۵ء میںمنشی جی کی کہانیوں کو اسٹیج کرنے کا سلسلہ شروع کیا تو ایسی بہت سی کہانیاں سامنے آئیںجن میں منشی جی الگ رنگ میں نظر آئے۔ منشی جی کی کہانیوں میں تہوار، رسم و رواج ، کھیل کود، رومانس، ہنسی مذاق، کاروبار اور انسانی رشتوں کی مضبوط زنجیر دکھائی دی۔سچے کرداروں سے تعارف ہوا۔ زندگی کی حقیقت کے روبرو ہوے۔ آئیڈیا منشی پریم چند کی کہانیوں پر گزشتہ ۱۶؍ برسوں سے ڈرامے کررہا ہے۔۳۱۳؍ کہانیوں کو اسٹیج پر پیش کرکےمجیب خان نے اپنی سیریز ’آداب میں پریم چند ہوں‘کا نام لمکابک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔ یہ اعزاز اسٹیج پر صرف مجیب خان کو حاصل ہے۔ ’پریم اتسو‘میں ہرسال ایسے ادیبوں اور شاعروں کو ’پریم چند سمان‘ سےنوازا جاتا ہے جو سرکاری نوکری میں ہوتےہوئے ادب کی خدمت کرتے ہیں۔اس سال یہ انعام وملیندر سنگھ اور حسنین جعفری کو دیا جا رہا ہے۔پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ارینا گرگ (چیف انکم ٹیکس کمشنر –، راجستھان) شرکت کر رہی ہیں۔ کورونا کی پابندیوں کے مد نظر اس پروگرام کو صرف  ۸۰؍افراد ہی دیکھ سکیں گے۔ٹھیک۶؍بجکر ۳۰؍ منٹ پر ہال کا گیٹ کھلے گا اور۶؍ بج کر ۵۵؍ منٹ پر بند ہو جائے گا۔ناظرین سے وقت سے پہلے پہنچنےکی گزارش کی گئی ہے۔اس کا لائیو ٹیلی کاسٹ فیس بک، انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK