Inquilab Logo

انگریزی فلم میں کام کرنا کامیابی نہیں، اس کے معنی بدل چکے ہیں : نواز الدین

Updated: September 24, 2021, 1:20 PM IST | Agency | Mumbai

’نولینڈز مین ‘ کے بوسان فلم فیسٹیول میںکم جسوک ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے پر نواز الدین نے کہا کہ کوریائی سنیما اب بھی سرفہرست ہے

Nawazuddin Siddiq.Picture:INN
نواز الدین صدیقی ۔ تصویر: آئی این این

داکار نواز الدین صدیقی کی پہلی انگریزی فیچر فلم’نو لینڈز مین‘ کو بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول۲۰۲۱ء میںکم جسوک ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس خصوصی کامیابی کے بارے میں  ان کا کہنا ہےکہ’’ کوریائی سنیما اب بھی سرفہرست ہے لیکن کچھ عرصے سے ایرانی فلمیں  بھی دیکھی جا رہی  ہیں۔ میناری(۲۰۲۰ء)  جیسی بہترین اور معیاری فلمیں ایرانی سنیما کی پہچان ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میری فلم کورین فلموں کے مرکز بوسان جا رہی ہے۔
 ’دی ریپسٹ‘  کے ساتھ مقابلہ 
 نو لینڈز مین کا مقابلہ اپرنا سین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم `دی ریپسٹ کے ساتھ  بی آئی ایف ایف  کے ایوارڈ کیلئے ہوگا ۔ نواز الدین کا کہنا ہےکہ ’’مجھ سے ریپسٹ کے لیے رابطہ کیا گیا ، لیکن میں اپنے پرانے وعدوں کی وجہ سے اس فلم کا حصہ نہیں بن سکا۔ مجھے امید ہے کہ ہم میں سے کوئی جیت جائے گا۔ اپرنا سین ایک شاندار ڈائریکٹر ہیں اور میں انہیں اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
’’یہ میرے لیے ایک بڑا سبق ہے‘‘
  اس فلم میں  نواز الدین صدیقی کو دنیا بھر  کے با صلاحیت اداکاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھا جائے گا ۔ اس کے بارے میں ان کا کہنا ہےکہ  اس میں میرے لئے بڑا سبق ہے ۔ میں نے اپنی ویب سیریز `’میک مافیا‘ میں اسرائیلی ، برطانوی اور امریکی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔’ نو لینڈز مین‘ میں ، میرے ساتھ ایک آسٹریلوی اداکار ہے ، نیز چین ، برطانیہ اور امریکہ کے باصلاحیت اداکار ہیں۔
’’میری کامیابی کا پیمانہ مختلف ہے‘‘
 نوازالدین صدیقی کے مطابق میرے لیے کامیابی کے معنی  بدل گئے  ہیں۔انگریزی فیچر فلم کرنا میرے لیے کامیابی کا پیمانہ نہیں ہے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ گھر خریدنا کامیابی کے مترادف ہے اور کچھ کے لیے انڈسٹری میں بریک ملنا  کامیابی ہے۔ میرے لیے ، سپر اسٹارڈم کا حصول کامیابی کے برابر ہے۔ ان سے پوچھنے پر کہ ان کے کامیاب ہونے کا کیا مطلب ہے؟ وہ کہتے ہیںکہ ان چیزوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر میں اپنے جذبات کو کسی منظر میں مختلف انداز میں پیش کرنے کے قابل ہوں تو یہ میرے لیے بہت اہم ہے۔ یہ میری کامیابی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK