Inquilab Logo

ووٹ ایپ پر’بگ باس او ٹی ٹی‘ میں نیہا بھسین،انوشا دانڈیکر،ردھیماپنڈت نظرآئیں گے

Updated: August 02, 2021, 12:58 PM IST | Agency | Mumbai

ٹی وی کے سب سے بڑے ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے نئے سیزن کا ۸؍اگست سے آغاز ہورہا ہے۔اس مرتبہ ٹی وی سے ۶؍ہفتہ قبل ’ووٹ ایپ‘ پر ’بگ باس او ٹی ٹی‘ شروع ہونے والا ہے

Big Boss OTT.Picture:INN
بگ باس او ٹی ٹی۔تصویر: آئی این این

ٹی وی کے سب سے بڑے ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے نئے سیزن کا ۸؍اگست سے آغاز ہورہا ہے۔اس مرتبہ ٹی وی سے ۶؍ہفتہ قبل ’ووٹ ایپ‘ پر ’بگ باس او ٹی ٹی‘ شروع ہونے والا ہے۔کرن جوہر اسے ہوسٹ کریں گےجب کہ ٹی وی پر بگ باس ۱۵؍کو سلمان خان ہی ہوسٹ کریں گے جو او ٹی ٹی کے ۶؍ہفتوں کے بعد شروع ہوگا۔ نیہا بھسین کے تعلق سے سب سے پہلے تصدیق ہوئی ہے کہ وہ اس شو کا حصہ ہونگی جبکہ دِویہ اگروال سے لے کر کرن ناتھ تک کے شو میں شامل ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔اسی دوران بگ باس کے گھر کی ہر خبر پر نظر رکھنے والے’دی خبری‘ نے ٹویٹ پر بگ باس او ٹی ٹی کے لئے فائنل ہونے والے ۱۲؍امیدواروں کے نام کی مصدقہ فہرست جاری کی ہےجن پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
نیہا بھسین:بگ باس او ٹی ٹی کی پہلی امیدوار کا ’سواگ سے سواگت‘ تو کیا ہی جانا چاہئے۔بالی ووڈ کی عمدہ گلوکارہ اس شو میں دھماکے دار اینٹری کرنے والی ہیں۔ پرومو ویڈیو میں انہوں نے واضح کردیا ہے کہ ان کے تیور کسی کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔بالی ووڈ کو ’سواگ سے سواگت‘، ’دل دیا گلاں‘، ’جگ گھومیا‘ اور ’چاشنی‘ جیسے ہٹ گانے دینے والی نیہا دہلی کی رہنے والی ہیں۔ وہ ۹؍سال کی عمر سے گلوکاری اور ایوارڈ دونوں میں نام کمارہی ہیں۔وہ مشہور پاپ سنگر گروپ ’ویوا‘ کی رکن رہ چکی ہیں۔ نیہا شادی شدہ ہیں۔ انہوںنے میوزک کمپوزرسمیر الدین سے ۲۳؍اکتوبر ۲۰۱۶ءکو اٹلی میںشادی کی تھی۔
انوشا دانڈیکر:فہرست کے مطابق مشہور وی جے،اداکارہ اور سنگر انوشا دانڈیکر بھی بگ باس اوٹی ٹی کا حصہ ہونگی۔ سوڈان میں پیدا ہونے والی انوشا نے ایک وی جے کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ ۲۰۰۳ء میں انوشا نے ’ممبئی میٹنی‘ سے فلموں میں اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ ورودھ،انتھونی کون ہے، ہیلو، دہلی بیلی اور بھاویش جوشی جیسی فلموں میں نظر آچکی ہیں۔
ردھیما پنڈت:ردھیما پنڈت اس مرتبہ بگ باس میں گلیمر اور اپنی پیاری سی مسکراہٹ کا رنگ بکھیرنے آرہی ہیں۔  ٹی وی شو’بہو ہماری رجنی کانت‘سے شہرت پانے والی ردھیما اس سے قبل خطروں کے کھلاڑی ۹؍میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ممبئی میں پلی بڑھی ردھیما’ڈانس چمپئنز‘ شو کو ہوسٹ کرچکی ہیں۔اس کے علاوہ ’خطرہ خطرہ خطرہ‘ نامی شومیں بھی وہ کام کرچکی ہیں۔
دِویہ اگروال:ٹی وی ایکٹریس،  ماڈل  اور کوریوگرافر دویہ اگروال بھی بگ باس او ٹی ٹی میں نظر آئیں گی۔ ایم ٹی وی ’اسپلٹس ولا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی دویہ کا بگ باس سے پرانا رشتہ ہے۔وہ اس سے قبل ’بگ باس ۱۱؍‘ میں بطور مہمان نظر آچکی ہیں۔ دویہ ویب سیریز ’راگنی ایم ایم ایس۲؍‘ میں نظر آچکی ہیں۔ وہ روڈیز سے لے کر ایس آف اسپیس جیسے ریئلٹی شو کا حصہ رہ چکی ہیں۔
عرفی جاوید:ٹی وی شو بڑے بھیا کی دلہنیا، میری درگا اور بے پناہ سے ناظرین کے دل میں جگہ بنانے والی عرفی جاوید لکھنؤ کی رہنے والی ہیں۔ عرفی ٹی وی کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں۔انہوں نے ۲۰۱۶ء میں ایکٹنگ کے کریئر کا آغاز کیا اور اب تک ۱۰؍ سیریئلوں میںکام کرچکی ہیں۔ عرفی آخری مرتبہ ’کسوٹی زندگی کی ۲؍‘ اور ’اے میرے ہم سفر‘ جیسے شو میں نظر آئی تھیں۔
کرن ناتھ:بگ باس او ٹی ٹی  میں جن امیدواروں کے تعلق سے سب سے زیادہ جوش ہے ان میںسے ایک کرن ناتھ ہیں۔ ۲۰۰۲ء میں’یہ دل عاشقانہ‘ سے پہچان بنانے والے کرن شو میں اپنی دم دار موجودگی دکھانے والے ہیں۔ ان کے تعلق سے ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ۱۹۸۷ء  میںریلیز  ہونے والی انل کپور اور سری دیوی کی فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں انہوںنے بطور چائلڈ آرٹس کام کیا تھا۔کرن ’ایل او سی کارگل‘، ’تم‘ ،’تیرا کیا ہوگا جانی‘ اور گنز آف بنارس جیسی فلموں میں نظر آچکے ہیں۔
اکشرا سنگھ:دلکش اداکارہ اکشرا سنگھ ’بگ باس او ٹی ٹی‘ میں بھوجپوری کا تڑکا لگانے آرہی ہیں۔مونا لیزا،دنیش لال یادو نرہوا اور کھیساری لال یادو کے بعد بھوجپوری فلموں کی دنیا سے’بگ باس‘ میں اکشرا داخل ہونے والی ہیں۔ وہ موجودہ وقت میں بھوجپوری فلموں کیلئے سب سے زیادہ فیس لینے والی اداکارائوں میں شمار ہوتی ہیں۔اکشرا سنگھ نے  ستیہ،تبادلہ،دھڑکن اور ماں تجھے سلام جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
 ان کے علاوہ مانسوی وششٹھ،ذیشان علی،پرتیک سہج پال، نیہا ملک، پوترا لکشمی بھی بگ باس او ٹی ٹی میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK