Inquilab Logo

نیٹ فلکس نے ’جوان‘ کے او ٹی ٹی حقوق خرید لئے

Updated: July 03, 2022, 10:34 AM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کی فلم’جوان‘ کے او ٹی ٹی حقوق ۱۲۰؍کروڑ روپے میں نیٹ فلکس نے خرید لئےہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخان کی اس فلم کا حال ہی میں پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔

jawan
’جوان‘

:شاہ رخ خان کی فلم’جوان‘ کے او ٹی ٹی حقوق ۱۲۰؍کروڑ روپے میں نیٹ فلکس نے خرید لئےہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخان کی اس فلم کا حال ہی میں پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ فلم’جوان‘ ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔اس فلم کا ڈائریکشن ایٹلی نے کیا ہے جبکہ نین تارا اس فلم میں اہم رول ادا کر رہی ہیں۔یہ فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی کروڑوں روپے کا کاروبار کرچکی ہے۔
 خبروں کے مطابق نیٹ فلکس نے ’جوان‘ کو ۱۲۰؍کروڑ روپے کی خطیر رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں شاہ رخ خان نے انسٹا گرام پر فلم کے بارے میں بات چیت کی تھی۔انہوں نے اس دوران کہا تھا کہ ’’ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔ ابھی اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتا سکتا۔ ویسے میں نے ’جوان ‘ کے سیٹ پر کافی اچھا وقت گزارا ہے۔‘‘شاہ رخ خان نے فلم کے ڈائریکٹر کی بھی کافی تعریف کی تھی۔فلم ’جوان‘۲؍جون ۲۰۲۳ء کو سنیما حال میں ریلیز کی جائےگی۔یہ فلم ہندی، تمل ، تیلگو ،ملیالم اور کنڑ میں ایک ساتھ ریلیز  ہوگی۔

jawan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK