Inquilab Logo

 نکیتا دتہ فلم ’راکیٹ گینگ‘ کی تیاری میں مصروف

Updated: November 27, 2021, 12:21 PM IST | Agency | Mumbai

فلم ’راکٹ گینگ‘ حیرت انگیز، کامیڈی اور ڈانس ڈرامے سے بھرپور آنے والی فلم ہے جوشائقین کی اچھی تفریح کرے گی۔

Actress Nikita Dutta.Picture:INN
اداکارہ نکیتا دتہ ۔ تصویر: آئی این این

فلم ’راکٹ گینگ‘ حیرت انگیز، کامیڈی اور ڈانس ڈرامے سے بھرپور آنے والی فلم ہے جوشائقین کی اچھی تفریح کرے گی۔ اس کے بارے میں ایک اہم اطلاع ذرائع سے ملی ہے۔  اس کے فلمسازو ں کے مطابق نکیتا دتہ، جو فلم میں اہم کردار ادا کریں گی، نے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے اور وہ فلم کے لیے پرجوش ہیں  چونکہ رقص ان کے کردار کی کلید ہے، اس لیے  نئے دور کی اداکارہ نے فلم فلور پر جانے سے پہلے ڈانس کلاسیز میں بہت پسینہ بہایا ہے۔نکیتا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوریوگرافر اورڈائریکٹر باسکو مارٹس نے کہا’’نکیتا دتہ سب سے زیادہ محنتی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہیں میں نے دیکھا ہے۔ وہ پیشہ ورانہ طور پر تربیت یافتہ ڈانسر نہیں ہیں لیکن انہوں نے اپنی اداکاری سے اسکرین پر جادو جگایا ہے۔ اداکارہ نے ڈانس کی اضافی کلاسیز لی ہیں  اوروہ  طویل عرصے تک اپنے کردار کی مشق کرتی رہی ہیں۔ نکیتا دتہ نے کہا’’فلم ’راکٹ گینگ‘ ایک دلچسپ پروجیکٹ ہے۔ میں نے فن کے بارے میں نئی ​​چیزیں سیکھنے میں بہت اچھا وقت گزارا۔ میں فلم کو اپنا سب کچھ دینا چاہتی تھی اور مجھے امید ہے کہ ناظرین کو یہ فلم پسند آئے گی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK