Inquilab Logo

نورا فتحی کےانسٹاگرام پر ۱۶؍ ملین فالوورس ہوئے

Updated: September 16, 2020, 12:31 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی خوبصورت ہیروئنس میں شامل نورا فتحی کے انسٹاگرام پر ۱۶؍ملین فالوورس ہوگئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں اس لمحے کی خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Nora Fatehi . Picture:INN
نورا فتحی ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی خوبصورت ہیروئنس میں شامل نورا فتحی  کے انسٹاگرام پر ۱۶؍ملین فالوورس ہوگئے ہیں اور اس  موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں اس لمحے کی خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اداکارہ نورا فتحی کے انسٹاگرام پر ۱۶؍ ملین فالوورس ہوگئے ہیں اور وہ اس کی و جہ سے بہت خوش ہیں۔ نورا نے انسٹاگرام پر جو ویڈیو پوسٹ کیا ہے اس میں نورا ایک خوبصورت سرخ لباس میں شوٹ کے لئے اپنے بالوں کو سنوارتی ہوئی  دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ سرخ لباس میں زیادہ خوبصورت نظر آرہی  ہیں۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نورا بہت خوش ہو رہی ہیں اور وہ ایک ریپ گانا گنگنارہی ہیں۔۱۶؍ ملین پرستاروں کی خوشی منانے کے لئے   نورا نے اپنی خصوصی اور مضحکہ خیز ویڈیو سب کے لئے شیئر کی ہے۔نورا بالی ووڈکی  بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں آئٹم سانگ بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK