Inquilab Logo

اب کمال خان، سلمان خان اوران کی فلموں پر تنقید نہیں کرسکتے

Updated: June 26, 2021, 1:35 PM IST | Mumbai

ہتک عزت معاملے میں عدالت کا حکم، اب وہ سلمان اور ان کی موجودہ یا آنے والی فلموںپر تبصرہ نہیں کرسکتے

Salman Khan.Picture:INN
سلمان خان۔تصویر :آئی این این

 ممبئی کی ایک عدالت نے اداکار کمال آر خان کوبالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خلاف سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا توہین آمیزپوسٹ یا ویڈیو اپ لوڈ کرنے سے  عارضی طورپرروک دیا ہے۔دیوانی عدالتکے جج سی وی مراٹھے نے کمال خان کے خلاف سلمان خان کے ذریعہ دائرکردہ ہتک عزت کے مقدمے میں عبوری حکم جاری کیا۔سلمان خان اور ان کی کمپنیوںنے کمال خان کے دریعہ سلمان خان کے خلاف توہین آمیزٹویٹ اور ویڈیو کے لئے مقدمہ دائر کیا ہے۔ڈی ایس کے لیگل کے ذریعہ دائر کئے گئے مقدمہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ توہین آمیز تبصروں کے علاوہ، کمال خان نے سلمان خان کےرجسٹرڈ ٹریڈ مارک’بیئنگ ہیومن‘پرفریب دہی، ہیرپھیر اور منی لانڈرنگ میں شامل ہونے کا بھی الزام لگایا ہے۔
 عدالت نےگزشتہ بدھ کو کمال خان، ان کے ایجنٹوں کو سلمان خان، ان کے کاروبار،موجودہ یا مستقبل کے پروجیکٹس جس میں ’رادھے‘ (سلمان خان کی اداکاری سے سجی فلم جوگزشتہ مہینے ریلیز ہوئی تھی) شامل ہے کے تعلق سے براہ راست یا بالواسطہ طور سے ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے، پوسٹ کرنے، دوبارہ پوسٹ کرنے، ٹویٹ کرنے ری ٹویٹ کرنے، انٹرویو دینے، متعلقہ، مواصلات، اپ لوڈ کرنے، پرنٹ کرنے، شائع کرنے، پھر سے شائع کرنے سے روک دیا۔یہ پابندی مقدمہ کی حتمی فیصلے تک جاری رہے گی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کسی شخص کی شناخت اس کے نام سے ہوتی ہے اور اچھا نام کسی دولت سےبہتر ہوتا ہے۔عدالت نے معاملہ کی سماعت ۲؍ اگست تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK