Inquilab Logo

کارتک آرین کو شادی کیلئے ۲۰؍ کروڑ روپے کی پیشکش

Updated: March 14, 2022, 1:43 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آرین کی خاتون مداح نے ان سے شادی کیلئے ۲۰؍ کروڑ روپے کی پیش کش کردی

Kartik Aaryan.Picture:INN
کارتک آرین ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آرین کی خاتون مداح نے ان سے شادی کیلئے ۲۰؍ کروڑ روپے کی پیش کش کردی۔ہندوستانی اداکار نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا  ہےجس میں ننھی اداکارہ عنایت ورما دھماکہ فلم میں کارتک کا ڈائیلاگ سناتی نظر آرہی ہیں۔ عنایت ورما نے کہا’’میں ہوں ارجن پانڈے، جو بھی کہوں گا سچ کہوں گا۔‘‘ یہ سن کر دونوں فلمی شخصیات ہنس پڑیں جس کے بعد اسی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک خاتون مداح نے کارتک آرین کو شادی کی آفر کی۔پرستار نے لکھا ’’اچھا مجھ سے شادی کرلو،۲۰؍ کروڑ روپے دوں گی۔‘‘جس پر کارتک نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا ’’کب ‘‘اور ساتھ ہی قہقہے والا ایموجی بھی لگایا۔اس دلچسپ پیشکش اور اداکار کا تبصرہ پڑھ کر دیگر کئی مداحوں نے بھی طنز ومزاح سے بھرپور کمنٹ کئے ہیں۔ خیال رہے کہ کارتک آرین ان شوبز شخصیات میں شامل ہیں جو اپنے پرستاروں کو خوب چاہتے ہیں۔ حالیہ دنوں دو لڑکیوں کی بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو مذکورہ اداکار کے گھر کے باہر کھڑے ہوکر انہیں پکار رہی تھیں۔بعد ازاں کارتک اپنے گھر سے باہر آئے اور دونوں خاتون مداحوں سے ملاقات کی اور پھر تصویریں بھی بنوائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK