Inquilab Logo

سالگرہ پر شاہ رخ برج خلیفہ پر جگمگائے

Updated: November 04, 2022, 12:20 PM IST | Agency | New Delhi

شاہ رخ خان نے بدھ کے روزدنیاکی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر ایک بار پھر جگمگاتے نظر آئے۔

Burj Khalifa on Shahrukh birthday.Picture:INN
برج خلیفہ پر شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

شاہ رخ خان نے بدھ کے روزدنیاکی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر ایک بار پھر جگمگاتے نظر آئے۔موقع کے تعلق سے اندازہ لگانے  کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ سب ہی کو معلوم ہے کہ یہ سپر اسٹار کی۵۷؍ویں سالگرہ تھی۔شاہ رخ خان کی سالگرہ کےموقع پر برج خلیفہ کاایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔برج خلیفہ پر’’ہیپی برتھ ڈے شاہ رخ، ہیپی برتھ ڈےپٹھان۔ ہم تم سے پیار کرتے ہیں‘‘ لکھا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اسکرین پر۱۹۹۵ء میں شاہ رخ خان کی مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گےکا منظر پیچھے نظر آرہا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا’’بالی ووڈ کے عظیم اسٹار شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر برج خلیفہ روشن ہے! آئیےانہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کئی مرتبہ برج خلیفہ پر جگمگا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK