Inquilab Logo

کے آصف کی سالگرہ پر’مغل اعظم ‘کے پریمئر کا ویڈیو وائرل

Updated: June 15, 2021, 1:17 PM IST | Agency | Mumbai

  مغل اعظم ہندی سنیما کی تاریخ کی وہ فلم ہے جو اپنی درجنوں خوبیوں کے لئے ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہے۔اس فلم کو بنانے والے عظیم فلم ساز مرحوم کے آصف کی پیر یعنی ۱۴؍جون کو سالگرہ ہے۔ اس  بات پریقین کرنا مشکل ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہےکہ کے آصف صرف آٹھویں تک تعلیم یافتہ تھے اوربہت ہی غربت بھرے ماحول سے تعلق رکھتے تھے۔

 Mughal Azam is an excellent film.Picture:INN
مغل اعظم ایک بہترین فلم ہے۔تصویر :آئی این این

  مغل اعظم ہندی سنیما کی تاریخ کی وہ فلم ہے جو اپنی درجنوں خوبیوں کے لئے ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہے۔اس فلم کو بنانے والے عظیم فلم ساز مرحوم کے آصف کی پیر یعنی ۱۴؍جون کو سالگرہ ہے۔ اس  بات پریقین کرنا مشکل ہے، لیکن یہ ایک حقیقتہےکہ کے آصف صرف آٹھویں تکتعلیم یافتہ تھے اوربہت ہی غربت بھرے ماحول سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ کریم الدین آصف ہی تھے جنہوں نے ہندوستانی سینما کی سب سے مہنگی ،شاندار اور کلاسک فلم بنائی تھی۔’مغل اعظم‘ کے پریمیئر کاویڈیو کچھ عرصہ قبل وائرل ہواہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر ، آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ عوام میں فلم کے تعلق سے کتنا جنون پایا جاتا ہے۔نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک سے مشہور فلم ساز و ہدایت کار مغل اعظم کا سیٹ دیکھنے کیلئے ہندوستان آئے تھے۔کے آصف مغلیہ دور کی آن، بان اور شان کو اسکرین پر پیش کرنے کے لئے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں تھے۔ لہٰذا ، سیٹ پرموجود ہر چیز کو سنجیدگی سے بالکل اسی طرح  بنایاگیا تھا جیساکہ مغلیہ دور میں ہوا کرتی تھیں۔ دوسرے الفاظ میںکہیں توکے آصف کوئی سیٹ نہیں بلکہ پورا مغلیہ دربار آنکھوں کے سامنے لے آئے تھے۔ اٹلی ، انگلینڈ ، سعودی عرب ، افغانستان ، نیپال اور چین جیسے ممالک کے لوگ ’مغل اعظم‘کا سیٹ دیکھنے آئے اور دیکھتے ہی رہ گئے۔ممبئی کے جہانگیر آرٹ گیلری میں’مغل اعظم‘ کا سیٹ دیکھنے کے لئے لمبی قطاریں لگتی تھیں۔فلم کے ریلیز ہونے پر لوگوں کی دیوانگی کا عالم یہ تھاٹکٹ کیلئے سنیما گھروں میں بہت زیادہ بھیڑ امڈ آئی تھی۔ ٹکٹ حاصل کرنےوالوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔فلم کا جادو لوگوں کے سر اس قدر چڑھ کر بول رہا تھا کہ کچھ لوگ رات سے ہی بستر بچھا کر وہیں لائن میںلگ گئے تھے۔’مغل اعظم‘ کے پریمیر میں تو فلمی دنیا کی ایک سے بڑھ کر ایک ہستیاں شامل ہوئی تھیں۔ پرتھوی راج کپور، دلیپ کمار صاحب، مدھوبالا جیسے مشہور فلم اداکاروںکی بہترین اداکاری، شاندار سیٹس اور بہترین موسیقی کا جادو تھا کہ ناظرین  ایک پل  کیلئےنظر اسکرین سے نہیں ہٹاسکے۔یہی وجہ ہے کہ بلیک اینڈ وہائٹ کے زمانے میں بنی یہ فلم وقت اور تکنیک کے ساتھ رنگین ہوگئی اور آج بھی اس فلم کا جادو لوگوں کے ذہن سے اتر نہیں سکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK